شہری ہوابازی کی وزارت
ڈبروگڑھ-پاسی گھاٹ-لیلا باری پرواز کا کل افتتاح
لیلا باری میں شمال مشرق کے پہلے ایف ٹی او کا بھی افتتاح کیا جائے گا
Posted On:
11 APR 2022 3:20PM by PIB Delhi
شمال مشرقی خطے کی ملک کے باقی حصوں سے کنکٹی ویٹی بڑھانے کے لئے شہری ہوابازی کی وزارت نے ایک اسکیم ‘‘ شمال مشرقی خطے میں ہوائی کنکٹی ویٹی اور ہوابازی کا بنیادی ڈھانچے کی فراہمی’’ کو منظوری دی ہے، جس کا مقصد شمال مشرقی ریاستوں میں ہوائی کنکٹی ویٹی کو فروغ دینا اور اگر ضرورت ہوئی، تو ہوائی کنکٹی ویٹی کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینا ہے۔ اس اسکیم کے حصے کے طور پر 12 اپریل 2022 کو 2 اہم پروگرام ہوں گے۔ پہلا یہ کہ آسام میں ڈبرو گڑھ سےاروناچل پردیش میں پاسی گھاٹ تک میڈ ان انڈیا ایچ اے ایل ڈورنیئر، ڈی او-228 کی پہلی پرواز ہوگی۔ الائنس ایئر ہندوستان کی وہ پہلی تجارتی ایئر لائن ہوگی، جو ہندوستان میں بنے تیارے کو شہری ہوابازی کے لئے استعمال کرے گی۔ اس کے علاوہ لیلا باری، آسام میں شمال مشرقی خطے کے پہلے ایف ٹی او (فلائنگ ٹریننگ آرگنائزیشن) کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔
دونوں پروگراموں میں شہری ہوابازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا بنفس نفیس شریک ہوں گے اور ان کے علاوہ آسام اور اروناچل پردیش کے وزرائے اعلیٰ جناب ہیمنت بسوا شرما اور جناب پیما کھانڈو بھی موجود ہوں گے۔ مذکورہ اکابرین کے علاوہ شہری ہوابازی کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹریز محترمہ اوشا پادھی اور جناب امبر دوبے کے علاوہ آسام اور اروناچل پردیش کی حکومت کے اعلیٰ افسران اور الائنس ایئر کے اعلیٰ عہدیدار بھی موجود ہوں گے۔
شمال مشرقی خطے کی ترقی نہ صرف کلیدی حیثیت کی حامل ہے، بلکہ یہ ہندوستان کی ترقی کے سفر کا بھی حصہ ہے۔ شمال مشرقی خطے میں کنکٹی ویٹی بہت ضروری ہے اور اڑے دیش کا عام ناگرک(اڑان) کے تحت، جو شہری ہوابازی کی وزارت کی علاقائی کنکٹی ویٹی اسکیم کا حصہ ہے، شمال مشرقی خطے کو اعلیٰ ترجیح دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں نئے ہوائی اڈے تعمیر کئے جا رہے ہیں اور موجودہ ہوائی اڈوں کے معیار کوبہتر بنایا جا رہاہے۔ پہاڑی علاقوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے اڑان اسکیم کے تحت ہیلی کاپٹروں کی اڑانوں پر کنکٹی ویٹی کے لئے خاصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
***********
U-4140
ش ح-ع س-ک ا
(Release ID: 1815725)
Visitor Counter : 166