الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

تکنیکی تعاون کے لیےیو آئی ڈی اے آئی اور آئی ایس آر او(اسرو) کے درمیان مفاہمت کے اقرار نامے پر دستخط کئے گئے

Posted On: 08 APR 2022 3:52PM by PIB Delhi

تکنیکی تعاون کے لیے بھارت کی منفرد شناخت سے متعلق اتھارٹی (یو آئی ڈی اے آئی) ، الیکٹرانکس اور  اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) ، نئی دہلی اور نیشنل ریموٹ سینسنگ سینٹر(این آر ایس سی) آئی ایس آر او (اسرو) ، حیدرآباد کے درمیان مفاہمت کے ایک اقرار نامہ پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس مفاہمت نامے کے اس اقرار نامہ پر آج  جناب شیلیندر سنگھ،  آئی ایف ایس ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، یو آئی ڈی اے آئی اور ڈاکٹر پرکاش چوہان، ڈائریکٹر،  این آر ایس سی  نے یو آئی ڈی اے آئی  اور این آر ایس سی کے سی ای او،  اور یو آئی ڈی اے آئی  اور دیگر سینئر افسران کی موجودگی میں دستخط کیے گئے ۔

8.jpg

 این آر ایس سی بھون آدھار پورٹل تیار کرے گا جو پورے بھارت میں آدھار مرکزوں کے معلومات اور مقامات کے بارے میں جانکاری  فراہم کرے گا۔  مذکورہ پورٹل شہریوں کی ضروریات پر مبنی مقام کے لحاظ سے متعلقہ آدھار مراکز کو تلاش کرنے کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔

این آر ایس سی موجودہ اور نئے اندراج مراکز سے متعلق  اعداد وشمار  اکٹھا کرنے اور ذخیرہ کرنے کے لیے ویب پر مبنی پورٹل بھی فراہم کرے گا تاکہ باقاعدہ قانونی معائنہ کر کے شہریوں پر مبنی خدمات کو بہتر بنایا جا سکے۔ جمع کردہ اعداد وشمار کی علاقائی سطح پر منظور شدہ حکام کے ذریعے معیار کے لیے تطبیق کی جائے گی تاکہ آن لائن ویژولائزیشن کی سہولت کے ساتھ ساتھ مراکز کے بارے میں رہائشیوں کے لیے درست معلومات کو یقینی بنایا جا سکے۔

بھون قدرتی رنگین سیٹلائٹ تصاویر کے اعلی ریزولوشن کے پس منظر کے ساتھ، آدھار مراکز کے لیے مکمل جغرافیائی معلومات کے اسٹوریز ،  احیاء  ، تجزیہ اور رپورٹنگ کی سہولت فراہم کرے گا۔ یو آئی ڈی اے آئی اور این آر ایس سی ترجیحی بنیادوں پر ڈیزائن، انضمام اور رول آؤٹ کے طریقوں پر  ترجیح اورقریبی طور کام کر رہے ہیں۔

 بھارت کی  منفرد  شناخت سے متعلق  اتھارٹی (یو آئی ڈی اے آئی ) ایک قانونی اتھارٹی ہے جو حکومت کے ذریعہ 12 جولائی 2016 کو آدھار (مالی اور دیگر سبسڈیز، فوائد اور خدمات کی ٹارگٹڈ ڈیلیوری) ایکٹ، 2016 (‘‘آدھار ایکٹ 2016’’) کے دفعات کے تحت قائم کی گئی ہے۔ بھارت کی، الیکٹرانکس اور  اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی )کے تحت  یو آئی ڈی اے آئی   نے اب تک 132 کروڑ سے زیادہ باشندوں کو آدھار نمبر جاری کیا ہے اور 60 کروڑ سے زیادہ باشندوں کو سہولت فراہم کی ہے جنہوں نے اپنا آدھار اپ ڈیٹ کیا ہے۔

****************

(ش ح ۔ش ر۔رض )

U NO: 4123



(Release ID: 1815561) Visitor Counter : 140


Read this release in: English , Hindi , Telugu