صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے مادھوپور گھیڑ میلے کا افتتاح کیا

Posted On: 10 APR 2022 8:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 10 اپریل         صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج (10 اپریل 2022) گجرات کے مادھو پور گھیڑ، پوربندر میں پانچ روزہ مادھو پور گھیڑمیلے کا افتتاح کیا۔  گجرات کی حکومت وزارت ثقافت کے اشتراک سے ہر سال بھگوان کرشن اور رکمنی کے مقدس اتحاد کا جشن  منانے کے لیے 2018 سے اس میلے کا انعقاد کر رہی ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے رام نومی کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے مریادا پرشوتم شری رام کے نظریات پر مبنی جدید ہندوستان میں رام راجیہ کے قیام کی امید کی تھی۔ صدر  جمہوریہ کووند نے کہا کہ شری کرشن کی زندگی سے وابستہ گاؤں میں اور باپو کی جائے پیدائش پوربندر کے قریب مادھو پور گھیڑمیلے کا افتتاح کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ شری کرشنا اور رکمنی کی شادی کی لوک کہانی سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان کا ثقافتی اتحاد کتنا قدیم ہے اور ہماری سماجی ہم آہنگی کی جڑیں کتنی گہری تھیں۔ آج کے اتر پردیش میں پیدا ہوئے، شری کرشنا نے گجرات کو اپنی کرم بھومی بنایا اور ہمارے ملک کے آج کے شمال مشرقی خطے سے تعلق رکھنے والی ایک شہزادی رکمنی سے شادی کی۔ لوک عقیدے کے مطابق مادھو پور گھیڑگاؤں کی زمین ان کے ملن  کی گواہ رہی ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ میلوں، تہواروں اور زیارت گاہوں نے ہمارے وسیع ملک کو زمانہ قدیم سے سماجی اور ثقافتی اتحاد کے دھاگے میں باندھ رکھا ہے۔ مادھو پور میلہ گجرات کو شمال مشرقی خطے سے ایک اٹوٹ بندھن میں جوڑتا ہے۔ اس طرح کی تقریبات کے ذریعہ لوگوں کو خصوصاً نوجوان نسل کو ہماری وراثت ، ثقافت، آرٹ، دستکاری اور روایتی کھانوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے۔ ایسی تقریبات سیاحت کو بھی فروغ دیتی ہیں۔

صدر جمہوریہ کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت بھی اس سال بڑے پیمانے پر میلے کے انعقاد سے وابستہ ہے اور شمال مشرقی ریاستوں میں ایک ہی دن کئی ثقافتی میلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ میلہ ہماری ثقافتی روایت میں ایک خاص شناخت کا حامل ہوگا۔

صدرجمہوریہ کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ گجرات کے کاروباری لوگ ترقی کی راہ پر گامزن روایت اور جدیدیت کے درمیان توازن  کو برقرار رکھتے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے مختلف ریاستوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے نیتی آیوگ کی سال 2020-21 کی رپورٹ کے مطابق، گجرات تمام عمر کے لوگوں کو صحت مند زندگی تک رسائی فراہم کرنے کے معاملے میں ملک کی سر فہرست ریاست ہے۔  نیز، صنعت، اختراع اور بنیادی ڈھانچے کی جامع ترقی کے پیرامیٹر پر، گجرات کی کارکردگی تمام ریاستوں میں بہترین رہی ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ مادھو پور گھیڑکے میلے کے ساتھ ساتھ گجرات کے کئی مندروں اور شمال مشرقی ہندوستان میں کئی مقامات پر اس موقع پر منعقد ہونے والی مختلف تقریبات ہندوستان کی ثقافتی، روحانی اور سماجی اتحاد کا جشن ہے۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ پورے ملک کے لوگوں کو جذباتی سطح پر جوڑنے کا یہ تہوار آزادی کے امرت مہوتسو کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو بنیادی طور پر قومی فخر کے احساس کو مضبوط کرنے کے مقصد سے منایا جا رہا ہے۔ مادھو پور گھیڑمیلے سے  وابستہ تمام تہوار ہندوستان کے اتحاد اور تنوع کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔

 

صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں –   

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-4112


(Release ID: 1815513) Visitor Counter : 168


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi