امور داخلہ کی وزارت
سنٹرل آرمڈ پولیس فورس کے اہلکاروں کے لیے ایئر کورئیر خدمات کو معطل نہیں کیا گیا ہے
Posted On:
08 APR 2022 8:21PM by PIB Delhi
سنٹرل آرمڈ پولیس فورس کے اہلکاروں کے لیے ایئر کورئیر خدمات کو معطل نہیں کیا گیا ہے۔ یہ خدمات جولائی 2010 سے چلائی جا رہی ہیں۔ ایئر انڈیا کی نجکاری کے نتیجے میں بارڈر سیکورٹی فورس کی طرف سے ٹینڈروں کو حتمی شکل دینے میں معمولی سی تاخیر ہوئی ۔ وزارت داخلہ نے ایئر انڈیا کو پہلے ہی خدمات جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔ ٹینڈر کو حتمی شکل دے دی جاچکی ہے اور احکامات جاری کئے جارہے ہیں۔
ہوائی سفر کی مد میں واجب الادا رقم بھی قواعد کے مطابق ادا کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U- 4089
(Release ID: 1815359)
Visitor Counter : 142