وزارت دفاع

مشرقی بحری بیڑےکی  گولڈن جوبلی تقریبات

Posted On: 09 APR 2022 7:18PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 09 اپریل         مشرقی بحری بیڑے نے اپنی گولڈن جوبلی تقریبات 06 اور 07 اپریل 2022 کو وشاکھاپٹنم میں بہت سی تقریبات کے ساتھ منائی۔ تقریبات کی اہم جھلکیوں میں پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب،'مشرقی بحری تھیٹر میں ابھرتے ہوئے چیلنج - مشرقی بحری بیڑے کی مستقبل کی تیاری' کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد ، ایوارڈ دینے کی تقریب اور بحری بیڑے کے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ بات چیت شامل تھی۔

گولڈن جوبلی کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، مشرقی بیڑے کی 1971 میں اس کی تشکیل سے لے کر اس کی موجودہ حیثیت تک کے سفر کا احاظہ کرنے والی ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ تقریبات میں بحری بیڑے کے14 سابق کمانڈروں کے علاوہ فلیگ آفیسر، افسروں، سیلر اور ان کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

2021-22 میں مشرقی بیڑے کی مختلف اکائیوں کی طرف سے حاصل کی گئی کامیابیوں اور عمدگی  کے اعتراف میں 07 اپریل 2022 کو گولڈن جوبلی تقریبات کے موقع پر فلیٹ ایوارڈ فنکشن 2022 کا انعقاد کیا گیا۔بحریہ کے سربراہ ،  ایڈمرل آر ہری کمار ایوارڈ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس تقریب کی میزبانی فلیگ آفیسر کمانڈنگ ایسٹرن فلیٹ، ریئر ایڈمرل سنجے بھلا نے کی۔ آئی این ایس شیوالک کو مشرقی بیڑے کا بہترین جہاز قرار دیا گیا۔ آئی این ایس قدمت کو بہترین کارویٹ قرار دیا گیا، اور سب سے زیادہ حوصلہ مند جہاز کی ٹرافی مشترکہ طور پر آئی این ایس ست پورہ اور آئی این ایس کورا کو دی گئی۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-4086



(Release ID: 1815295) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi , Tamil