وزارت خزانہ

سال  2021 -22 میں ٹیکس محصولات، مرکزی بجٹ کے تخمینے سے، 5 لاکھ کروڑ روپےسے زیادہ ہے

Posted On: 08 APR 2022 3:55PM by PIB Delhi

سال22-2021 کے مرکزی بجٹ میں، ٹیکس کی آمدنی کا تخمینہ،17 فیصد اضافہ کے ساتھ 19 لاکھ کروڑ روپے کے نظرثانی شدہ تخمینوں کے مقابلے 22.17 لاکھ کروڑ روپے کالگایا گیا تھا۔ مرکزی بجٹ یکم فروری 2021 کو پیش کیا گیا تھا جب ہندوستان میں پہلی کووڈ لہر ختم ہو گئی تھیلیکن دنیا کو یکے بعد دیگرے کووڈ کی لہروں کا سامنا تھا۔

مبلغ22.17 لاکھ کروڑ روپے کے مرکزی بجٹ کےتخمینوں کے مقابلے، اصل سے پہلے کے اعداد و شمار کے مطابق محصولات کی وصولی 27.07 لاکھ کروڑ ہے، جو بجٹ کے تخمینے سے تقریباً 5 لاکھ کروڑ زیادہ ہے۔ یہ 20.27 لاکھ کروڑ روپےکے محصولات کی وصولی کے پچھلے سالوں کے مقابلے میں 34فیصد کا اضافہ ہے، جس کی قیادت براہ راست ٹیکسوں میں 49فیصد کی ترقی اور بالواسطہ ٹیکسوں میں 20فیصداضافے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اس آمدنی میں اضافے کو کووڈ کی پے در پے لہروں کے بعد تیزی سے معاشی بحالی کے ذریعے آگے بڑھایا گیا ہے، جس کی حمایت حکومت کے ذریعے چلائے جانے والے دنیا کے سب سے بڑے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام میں سے ایک ہے۔ یہ معیشت میں مضبوط بحالی کی بھی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ اقدام ٹیکسیشن میں بہتر تعمیل کی کوششوں کے ساتھ بھی شامل تھے۔ ٹیکس انتظامیہ کی طرف سے ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کے ذریعے، اعلیٰ تعمیل کو روکنے کے لیے براہ راست اور بالواسطہ ٹیکسوں پر مختلف طرح   کی کوششیں کی گئیں۔

سال 22-2021 میں 11.7 فیصد کا سب سے زیادہ ٹیکس-جی ڈی پی کا تناسب ہے، جس میں براہ راست ٹیکس سے جی ڈی پی کا تناسب 6.1 فیصد اور بالواسطہ ٹیکس سے  جی ڈی پی کا تناسب 5.6 فی صد ہے۔ٹیکس میں اضافہ(جو کہ مجموعی گھریلو پیداوار کی نمو کے مقابلے میں ٹیکس محصولات میں اضافے کا ایک پیمانہ ہے) 1.9 کے بہت ہی صحتمند ا عداد وشمار سے ہے جس میں براہ راست ٹیکسوں کے لیے 2.8 اور بالواسطہ ٹیکسوں کے لیے 1.1 فیصد ہے۔ براہ راست سے بالواسطہ ٹیکسوں کا تناسب ، 22-2021 میں 1.1 ہوگیا جب کہ  یہ 21-2020 میں  0.9 تھا۔

سال 22-2021 کے دوران ، مجموعی کارپوریٹ ٹیکس ، گذشتہ سال کے 6.5 لاکھ کروڑ روپئے کے مقابلے میں 8.6 لاکھ کروڑ روپئے رہا، جو کہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ کم شرحوں اور بنا چھوٹ کے ساتھ نیا آسان ٹیکس نظام اپنے وعدے پر پورا اترا ہے۔سال کے دوران،محکمہ انکم ٹیکس نے 2.24 لاکھ کروڑ روپئے کی واپسی کی ادائیگی کی ہے۔ پچھلے دو برسوں کے دوران ، کوشش یہ رہی ہے کہ  کاروباریوں کے ہاتھ میں لیکویڈیٹی فراہم کرنے کے لیے ، رقم کی واپسی کا پچھلا بقایاجات صاف کیا جائے۔ سال کے دوران، 2.4 کروڑ ریفنڈز جاری کئے گئے جن میں سے 2.01 کروڑ 22-2021 کے سال سے متعلق تھے، جن کے لیے 31 مارچ 2021 تک ریٹرن داخل کی گئی تھیں۔

یہ امر، ریٹرن کی تیز تر پروسیسنگ کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ سال 22-2021 کے دوران، 22.4 فیصد ریٹرن ایک دن میں پروسیس کئے گئے اور تقریباً 75 فیصد ریٹرن، ایک ماہ سے بھی کم وقت میں پروسیس کئے گئے۔22-2021 کے دوران واپسی کے لیے پروسیسنگ کا اوسط وقت 26 دن کا تھا۔ سال کے دوران، 7.14 کروڑ ریٹرنز داخل کئے گئے جب کہ گذشتہ برس داخل کئے گئے ریٹرنز کی تعداد 6.97 کروڑ تھی۔

بالواسطہ ٹیکسوں پر ، جی ایس ٹی میں کووڈ-19 وبا کی دو لہروں کے باوجود، سال 22-2021 کے دوران  ایک مثالی اضافہ سامنے آیا ہے۔ سی جی ایس ٹی کے محصولات گذشتہ برس 4.6 لاکھ کروڑ سے بڑھ کر 22-2021 میں 5.9 لاکھ کروڑ روپئے ہوگئے۔ 22-2021 میں اوسط ماہانہ مجموعی جی ایس ٹی  کی آمدنی ، 21-2020 میں  94734 لاکھ کروڑ روپئے اور 20-2019 میں 1.01 لاکھ کروڑ روپئے کے مقابلے میں 1.23 لاکھ کروڑ روپئے تھی۔

یہ ایک بار پھر سے معیشت میں ایک مستحکم بحالی کی نشاندہی کرتا ہے۔ تعمیل کو بہتر بنانے کی غرض سے اٹھائے مختلف اقدامات کی وجہ سے اس کی تکمیل کی گئی ہے۔ جی ایس ٹی آر-3بی فائلنگ (مہینے کے آخر تک داخل کردہ گذشتہ مہینے کے ریٹرن کا فیصد)،ستمبر 2020 میں 74 فیصدی سے فروری 2022 میں 87 فیصد تک بہتر ہوگیا۔جی ایس ٹی آر-1 فائلنگ، ستمبر 2020 میں 54 فیصدی سے بڑھ کر فروری 2022 میں 82 فیصد تک مستحکم ہوگئی ہے۔ اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ یہ جی ایس ٹی آر -3 بی فائلنگ اور جی ایس ٹی آر-1 فائلنگ کے درمیان خلاء کو ختم کرنے کی سطح تک مکمل طور پر کم ہوگیا ہے۔یہ اس بات کا بھی اظہار ہے کہ جی ایس ٹی ماحولیاتی نظام نے جی ا یس ٹی میں انوائس پر مبنی نظم وضبط کی ستائش کی ہے، جس سے نہ صرف جی ایس ٹی کے محصولات کو فائدہ پہنچتا ہے بلکہ معیشت کو مجموعی طور پر رسمی شکل دینے میں بھی مدد ملتی ہے۔

اقتصادی بحالی کی سطح کو ،ہر ماہ وضع کئے جانے والے ای-وے بلوں کی قدر کے توسط سے بھی دیکھا جاسکتا ہے، جو جنوری 2021 میں 16.9 لاکھ کروڑ روپئے سے بڑھ کر مارچ 2022 میں 25.7 لاکھ کروڑ روپئے ہوگیا ہے۔

سال 22-2021 کے دوران، کسٹم  ڈیوٹی میں بھی 48 فیصدی کی شرح نمو سامنے آئی ہے۔ گذشتہ دو سالوں کے دوران حکومت نے وسیع مشاورات اور کراوڈ سورسنگ کے ذریعے کسٹم محصولات کے ڈھانچے کا جامع جائزہ لیا اور ا سے معقول بنایا ہے نیز مختلف رعایتوں کو معقول بنانے کے ساتھ ساتھ محصولات کے ڈھانچے کو بھی آسان بنایا ہے۔

توقع ہے کہ معیشت میں بحالی کا رجحان اور حکومت کے ٹیکس محصولات میں اضافہ ہوتا رہے گا۔

*****

U.No.4052

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1815117) Visitor Counter : 317


Read this release in: Telugu , Manipuri , English , Hindi