وزارت اطلاعات ونشریات
قومی پیش رسائی کے لیے ،ڈی ڈی فری ڈش، ایک پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا
Posted On:
08 APR 2022 4:20PM by PIB Delhi
ٹیلی ویژن کے ذریعے پورے ہندوستان میں ، عوام اور قومی پیش رسائی کو ڈی ڈی فری ڈِش پلیٹ فارم سے زبردست فروغ ملا ہے۔ اپنے عوامی خدمت کے منشور پر قائم رہتے ہوئے، پرسار بھارتی کے ڈی ڈی فری ڈِش نے وبا کے دوران ، اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے، بڑے پیمانے پر عوامی رسائی اور تشہیر کو فعال بنا کر لوگوں کی خدمت میں کارہائے نمایاں انجام دیا ہے۔ جس وقت روایتی تعلیمی نظام، وبا کے باعث جدوجہد کر رہا تھا، اس دور میں ڈی ڈی فری ڈِش نے متعدد تعلیمی چینل کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرکے اس صورتحال کو بہتر بنایا، جس سے پورے ہندوستان میں طلباء کو تعلیم جاری رکھنے کو یقینی بنایا گیا۔ ناظرین کے حالیہ اعداد وشمار نے مزید یہ انکشاف کیا ہے کہ پورے ہندوستان میں ٹیلی ویژن کے ذریعے عوامی اور قومی رسائی کے لیے ، ایک پلیٹ فارم کے طور پر ڈی ڈی فری ڈِش کتنا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
پریکشا پہ چرچا 2022 کے لیے، ٹی وی ناظرین کی دنیا میں ، 33 فیصد ناظرین نے ، ڈی ڈی فری ڈِش پلیٹ فارم پر دستیاب مختلف چینلوں پر ہی اس پروگرام کو دیکھا ہے۔واضح رہے کہ صنعت کے تخمینوں نے، ہندوستان کے مجموعی ٹی وی والے گھرانوں میں سے تقریباً 20 فیصد میں ، ڈی ڈی فری ڈِش کے انسٹال بیس ہونے کا تخمینہ لگایا ہے۔ قومی سطح تک رسائی کے لیے ، ڈی ڈی فری ڈِش کی اہمیت کو مزید اجاگر کرنے کے لیے یہ حقیقت کافی ہے کہ یوم جمہوریہ پریڈ 2022 کے 26 فیصد ناظرین نے اسے ڈی ڈی فری ڈِش پر دستیاب مختلف چینلوں پر ہی دیکھا ہے۔

ڈی ڈی فری ڈِش کے ذریعے عوامی پیش رسائی
سن 2000 کی دہائی کے اوائل میں، اٹل بہار واجپائی کے زیر قیادت این ڈی اے حکومت کی طرف سے شروع کی گئی، ڈی ڈی فری ڈِش، جسے اُس وقت ڈی ڈی ڈائریکٹ پلس کے نام سے جانا جاتا تھا،کوبعد میں 2004 میں شروع کیا گیا تھا۔نریندر مودی کے قیادت والی این ڈی اے حکومت کے دور میں نئے سرے سے تشکیل پانے کے بعد، اس پلیٹ فارم نے حالیہ دنوں میں تیزی سے پیشرفت کی ہے۔ سن 2015 کے بعد سےگذشتہ 7 سالوں میں ، ڈی ڈی فری ڈِش کی سبسکرپشن بیس میں نمایاں طور سے 100 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ فکی-ای وائی 2022 کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ، ڈی ڈی فری ڈِش، 43 ملین سے زیادہ گھرانوں تک رسائی کے ساتھ، ٹی وی ڈسٹریبیوشن صنعت میں سب سے بڑا پلیٹ فارم بن کر ابھرا ہے، جب کہ کچھ تجزیہ کاروں کا تو یہ اندازہ ہے کہ یہ اس سے بھی زیادہ ہے۔
پرسار بھارتی کی ڈی ٹی ایچ سروس ڈی ڈی فری ڈِش، واحد فری –ٹو-ایئر (ایف ٹی اے) ڈائریکٹ-ٹو-ہوم (ڈی ٹی ایچ) سروس ہے جس کے لیے ناظرین کو کسی طرح کی کوئی ماہانہ سبسکرپشن فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔اس کے لیے تقریباً 2000 روپئے کی ایک مرتبہ کی سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے جو کہ ڈی ڈی فری ڈِش سیٹ-ٹاپ بکس کی خریداری کے لیے چاہئے ہوتی ہے https://prasarbharati.gov.in/free-dish۔
ڈی ڈی فری ڈِش پر موجودہ چینل لائن اپنے کل 167 ٹی وی چینلز اور 48 ریڈیو کے چینل شامل ہیں، جن میں 91 دوردرشن کے چینل (51 کوبرانڈیڈ تعلیمی چینلوں پر مشتمل ہیں) اور 76 نجی ٹی وی کے چینل شامل ہیں۔
ذیل میں وضاحت کے لیے مختصر ویڈیو دیکھیں، جس میں چینلوں کی تازہ ترین لائن اپ حاصل کرنے کے لیے ڈی ڈی فری ڈِش سیٹ-ٹاپ بکس کو ترتیب دینے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔
*****
U.No.4053
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1815116)
Visitor Counter : 199