الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب راجیو چندر شیکھر سماجک نیائے پکھواڑہ میں تعاون دینے کے لئے کرناٹک کا دورہ کریں گے

Posted On: 08 APR 2022 6:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  8/ اپریل 2022 ۔ الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی، فروغ ہنرمندی اور صنعت کاری کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر سماجک نیائے پکھواڑہ میں تعاون دینے کے لئے کرناٹک کا ایک ہفتہ کا دورہ کریں گے۔

وہ فروغ ہنرمندی اداروں کے لوگوں، کاریہ کرتاؤں، قانونی پیشہ وروں، اسٹارٹ اپس، طلباء اور خواتین صنعت کاروں کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے ایک ہفتہ کے دوران متعدد پروگراموں میں حصہ لیں گے۔

وزیر موصوف 10 اپریل کو رام نومی تہوار کے دوران سروجنا نگر میں واقع رام مندر بھی جائیں گے۔

وزیر موصوف 11 اپریل کو آئی بی ایم دفتر اور اس کے نئے نئے قائم کئے گئے سائبر سکیورٹی سینٹر کا دورہ کریں گے اور پیشہ وروں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ راجیو چندر شیکھر سائبر اسپیس کو اس کا استعمال کرنے والوں کے لئے کھلا، محفوظ اور بھروسے مند اور جواب دہ بنانے کی ضرورت کے بارے میں کھل کر بات کرتے رہے ہیں۔ انھوں نے حال ہی میں یوکرین – روس جنگ کے بعد انٹرنیٹ کے خودمختار ملکوں اور بڑے تکنیکی پلیٹ فارموں کے ذریعے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال سے پیدا ہوئے مسائل کے بارے میں بات کی تھی۔

وزیر موصوف ’’انصاف کے نظام میں جدید ترین ٹیکنالوجی‘‘ کے موضوع پر کرناٹک ہائی کورٹ میں ایڈوکیٹ ایسوسی ایشن، بنگلور سے خطاب کریں گے اور 11 اپریل کودوپہر 1:30 بجے ای- شکایت پورٹل کا افتتاح کریں گے۔ جناب چندر شیکھر نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں تین دہائی سے زیادہ وقت تک کام کیا ہے اور انھیں بھارت میں ٹیکنالوجی پر غور و فکر کرنے والی صف اوّل کی ہستیوں میں ایک مانا جاتا ہے۔ وہ قانون کی حکمرانی میں بھی پختہ یقین رکھتے ہیں اور اہم عوامی امور کو آگے بڑھانے کے لئے مفاد عامہ کی عرضی دائر کرنے کے لئے جانے جاتے ہیں، جیسے کہ پرائیویسی کا حق ایک بنیادی حق ہے، آئی ٹی ایکٹ کی سخت دفعہ 66 اے کو آئین کے آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی کے طور پر ختم کرنا وغیرہ۔

اگلے دن یعنی 12 اپریل کو وزیر موصوف کور منگلا میں گوبالالا جھیل، کانن پورا روڈ، کیمپا بودھی کیرے، کیمپے گوڈا نگر اور میسٹری پلیا جھیل کا دورہ کریں گے۔ راجیو چندر شیکھر ان آبی ذخائر کے تحفظ اور کایا کلپ کرنے کے ساتھ ساتھ انھیں کسی بھی طرح کے غاصبانہ قبضے سے بچانے کے لئے سرگرمی کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ جھیلوں کے دورے کے بعد وہ بی ٹی ایم لے آؤٹ میں واقع ٹیکہ کاری مرکز بھی جائیں گے۔

13 اپریل کو وزیر موصوف بنگلورو میں اسٹارٹ اپ کمپنیوں کے سی ای او کے ساتھ ناشتے کے دوران تبادلہ خیال کریں گے اور اس کے بعد بنگلورو شمالی انتخابی حلقے میں سستی قیمت کی دکان کا دورہ کریں گے۔

وزیر موصوف 14 اپریل کو ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی جینتی پر ان کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نذر کریں گے اور شانتی نگر انتخابی حلقے میں پورا کارمیکوں کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھائیں گے۔

اس کے بعد وہ یشونت پور میں نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کریں گے جہاں وہ طلباء اور خواتین صنعت کاروں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ وہ فروغ ہنرمندی پروگراموں کے مستفیدین کے ساتھ گفت و شنید کرتے ہوئے صنعت کاروں کی اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لئے ڈیجیٹل پاور کا فائدہ اٹھانے کے لئے حوصلہ افزائی کرتے رہے ہیں۔ راجیو چندر شیکھر خود ایک کامیاب صنعت کار رہے ہیں، جنھوں نے 1990 کی دہائی میں بھارت میں سیلولر سیکٹر کی تعمیر کی تھی۔  ان کے ساتھ بات چیت ان سبھی ہنرمندی کی تربیت حاصل کرنے والوں کے لئے ایک بڑی تحریک کے طور پر کام کرتی ہے، جنھیں ان کے ساتھ بات چیت کے لئے ایسے مواقع کا انتظار رہتا ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 4063

 


(Release ID: 1815065) Visitor Counter : 153
Read this release in: English , Hindi , Telugu , Kannada