مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

ایس بی ایم ۔ یو علیحدہ علیحدہ مکانوں میں ٹوائلٹ اور کمیونٹی/ پبلک ٹوائلیٹس کی تعمیر کے ذریعے 100فیصد کھلے میں رفع حاجت سے پاک بنانے کا نشانہ حاصل کرنے کے بنیادی مقاصد کے ساتھ شروع کیا گیا تھا


ایس بی ایم ۔ یو  2.0 تمام شہروں کو 100 فیصد سورس سیگریگیشن  اور گھر گھر جاکر کچرہ  جمع کرتے ہوئے  ’’ کوڑے کچرے سے پاک‘‘ بنانے کامقصد حاصل کرنے کے  لیے شروع کیا گیا تھا

Posted On: 07 APR 2022 1:32PM by PIB Delhi

مکانات اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سووچھ بھارت مشن-اربن (ایس بی ایم ۔ یو) ملک کے تمام شہری مقامی اداروں (یو ایل بی) میں  30 ستمبر 2021 تک کی مدت کے لیے  2 اکتوبر 2014 کو شروع کیا گیا تھا، جس کے بنیادی مقصد علیحدہ علیحدہ مکانوں میں ٹوائلٹ (آئی ایچ ایچ ایل ) اور  کمیونٹی/ پبلک ٹوائلیٹس  (سی ٹی/ پی ٹی)کی  تعمیر کے ذریعے ملک کو 100فیصد  کھلے میں رفع حاجت سے پاک (او ڈی ایف)  بنانے کا نشانہ   حاصل کرناتھا۔ یہ سہولتیں ایس بی ایم ۔ یو 2.0 کے تحت بھی فراہم کرائی گئیں جو کہ  ایس بی ایم ۔ یو کے بعد یکم اکتوبر 2021 کو شروع کیا  جانے والا  مشن ہے۔

اب تک ایس بی ایم ۔ یو کے تحت  تعمیر کئے  گئے ٹوائلیٹس  کی تعداد درج ذیل ہے:

 

 

ٹوائلٹوں کی تعمیر

ٹوائلیٹ کی قسم

مشن کا ہدف

تکمیل

انفرادی گھریلو  ٹوائلیٹس

58.99 لاکھ یونٹ

62.65 لاکھ یونٹ

کمیونٹی اور پبلک ٹوائلٹ

5.07 لاکھ سیٹ

6.21 لاکھ سیٹ

 

 

 

 

 

 

 

 

ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کو ایس بی ایم ۔ یو  کے رہنما خطوط کے مطابق مکمل اور درست تجاویز کی وصولی پر اور ریاستی ہائی پاورڈ کمیٹی   (ایس ایچ پی سی ) کی  منظوری پر فنڈز جاری کیے  گئے۔ ایس بی ایم ۔ یو  کے تحت تعمیر کئے گئے ٹوائلیٹس  (آئی ایچ ایچ  ایل , سی ٹی/ پی ٹی, خواہش مند ٹوائلیٹ اور یورینل) کے لیے مختص اور جاری کیے گئے فنڈز کی ریاست/ مرکز کے زیر انتظام خطے   وار تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہے۔

ایس بی ایم ۔ یو  2.0 یکم اکتوبر 2021 کو شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد تمام شہروں کو کچرے سے پاک بنانا تھا۔ ا س کے لئے  100 فیصد سورس سیگریگیشن، گھر گھر جاکر  سگریگیٹیڈ کچرہ  جمع کیا گیا اور کچرے  کے تمام  حصوں کی سائنسی طریقے سے پروسیسنگ اور بندوبست  کیا گیا اور سائنسی طریقے سے ڈلاؤ   میں اس کا محفوظ نمٹان کیا گیا۔

میونسپل ٹھوس فضلے (ایم ایس ڈبلیو ) کے سائنسی ٹریٹمنٹ  اور بندوبست کے لئے  بنیادی ڈھانچہ تیار کیا گیا ہے، جس میں مٹیریل ریکوری فیسیلٹیز (ایم آر ایف )، ویسٹ ٹو کمپوسٹ (ڈبیو ٹی سی) پلانٹس، کنسٹرکشن اینڈ ڈیمولیشن (سی اینڈ ڈی) ویسٹ پروسیسنگ پلانٹس، بائیو میکانائزیشن  ویسٹ ٹو الیکٹری سٹی(ڈبیو ٹی سی) پلانٹس وغیرہ شامل ہیں۔

اس  کے نتیجے میں، اکتوبر 2014 میں ایس بی ایم ۔ یو   شروع کئے جانے  سے، ایم ایس ڈبلیو  کی پروسیسنگ میں بہتری آئی ہے اور وہ  2014 میں 18فیصد  سے بڑھ کر اس وقت 72فیصد  سے زیادہ ہو گئی ہے۔ دیگر فضلے کے بندوبست  کی  سرگرمیوں میں بھی کافی  بہتری آئی ہے، جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

 

ٹھوس فضلے کا بندوبست (ایس ڈبلیو ایم )

فضلہ کے بندوبست کی سرگرمی

سرگرمیانجام  وارڈز

کل وارڈز

کامیابیکا فیصد

100 فیصد گھر گھر جاکر کچرہ جمع کرنا

87,095

89,650

97.15 فیصد

100 فیصد سورس سیگریگیشن

79,504

89,650

88.68 فیصد

 

 

میونسپل ٹھوس فضلے (ایم ایس ڈبلیو ) کی پروسیسنگ

یومیہ پیدا ہونےوالا ایم ایس ڈبلیو

پروسیس کیا گیا ایم ایس ڈبلیو 

کامیابی کا فیصد

ٹی پی ڈی 1,45,573

ٹی پی ڈی 1,05,102

  1. فیصد

 

 

 

 

 

 

ضمیمہ

 

ٹوائلیٹس (آئی ایچ ایچ ایل ارو ستی/ پی ٹی) کی تعمیر کےلئے ایس بی ایم یو کے  تحت مختص اور جاری کیے گئے مرکزی حصے کے فنڈز

(روپے کروڑ میں)

 

نمبر شمار

ریاست/ مرکز کے زیر انتظام خطے

مشن  پیریڈ ایلوگیشن

جاری کر دیے گئے فنڈز

 

آئی ایچ ایچ ایل

سی ٹی

آئی ایچ ایچ ایل

سی ٹی

 
 

1

انڈو مان و نکوبار جزائر

0.43

0.10

0.06

0.94

 

2

آندھرا پردیش

184.08

27.95

118.57

89.49

 

3

اروناچل پردیش

13.40

0.35

13.23

0.28

 

4

آسام

81.95

2.31

81.95

2.31

 

5

بہار

191.90

45.27

150.02

35.21

 

6

چندی گڑھ

2.45

0.53

2.82

0.26

 

7

چھتیس گڑھ

140.76

34.40

140.76

39.00

 

8

دادرہ اور نگر حویلی

1.20

0.17

0.64

0.05

 

9

دمن اور دیو

0.29

0.06

0.29

0.06

 

10

دہلی

50.16

5.15

25.08

5.15

 

11

گوا

3.21

0.48

2.36

0.38

 

12

گجرات

162.56

32.22

182.55

14.38

 

13

ہریانہ

56.67

10.61

32.96

24.10

 

14

ہماچل پردیش

14.02

0.90

9.06

5.10

 

15

جموں و کشمیر

71.84

2.58

45.36

7.75

 

16

لداخ

30.789

1.11

19.44

3.32

 

17

جھارکھنڈ

92.41

21.08

71.30

4.16

 

18

کرناٹک

158.35

44.31

157.80

41.03

 

19

کیرالہ

70.62

1.53

31.67

0.00

 

20

مدھیہ پردیش

292.79

65.42

278.58

76.39

 

21

مہاراشٹر

359.90

57.57

338.61

57.57

 

22

منی پور

47.46

0.28

46.69

0.28

 

23

میگھالیہ

5.82

0.16

4.87

0.17

 

24

میزورم

18.08

0.08

18.35

5.18

 

25

ناگالینڈ

26.59

0.19

24.19

2.29

 

26

اوڈیشہ

161.33

33.82

76.90

31.85

 

27

پڈوچیری

6.78

1.57

4.54

1.11

 

28

پنجاب

78.66

8.45

41.00

31.91

 

29

راجستھان

225.01

35.73

166.25

41.18

 

30

سکم

2.63

0.06

1.09

1.79

 

31

تمل ناڈو

184.02

93.52

209.84

71.38

 

32

تلنگانہ

133.31

20.24

86.91

17.20

 

33

تریپورہ

68.65

0.12

23.85

3.34

 

34

اتر پردیش

473.28

80.03

367.89

172.70

 

35

اتراکھنڈ

30.30

1.59

29.85

11.99

 

36

مغربی بنگال

315.33

24.82

191.14

8.27

 

 

 

****

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-3979

                          



(Release ID: 1814527) Visitor Counter : 138


Read this release in: English , Manipuri , Bengali , Tamil