بجلی کی وزارت

بھارت کے الیکٹریکل آلات  کو بین الاقوامی سطح پر اور زیادہ  قبول کیا جائے، اس کے لئے اہم اقدامات


بجلی سے متعلق تحقیق  کے مرکزی ادارہ ،  آئی ایس او / آئی ای سی 17065 سے  منسلک ہوا

بھارت کی  الیکٹریکل صنعت کے لئے ’میک ان انڈیا  ‘اور ’آتم نر بھر بھارت‘  کا قابل قدر فروغ

Posted On: 07 APR 2022 11:28AM by PIB Delhi

بھارت میں الیکٹریکل سازو سامان کی تیاری اور برآمدات کو جلد ہی فروغ حاصل ہو گا، کیونکہ اس راہ میں حائل ایک بڑی رکاوٹ دور کی جانے والی ہے۔ بجلی کی تحقیق سے متعلق مرکزی ادارے (سی پی آر آئی) کے ادارے کو، جو بجلی کی مرکزی وزارت کے تحت ایک خود مختار سوسائٹی ہے، نیشنل ایکریڈائٹیشن بورڈ فار سرٹیفائنگ باڈیز (این اے بی سی بی) کو منسلک کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد آئی ایس او / آئی ای سی 17065 کے تحت الیکٹریکل سازو سامان کو سرٹیفکٹ فراہم کرنا ہے۔ منسلک کئے جانے کا مطلب یہ ہے کہ ان مینو فیکچرر س کو ، جنہوں نے سی پی آر آئی سے جانچ سرٹیفکٹ حاصل کئے ہو ئے ہیں، اپنی مصنوعات بر آمد کرنے کے لئے ملک سے باہر کسی دوسرے ادارے سے ، دوبارہ جانچ کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس سے ملک ہی میں تیار کی گئی چیزوں کو اور بھارت میں تیار کی گئی الیکٹریکل مصنوعات کو بڑے پیمانے پر فروغ حاصل ہوگا، جس کی وجہ سے آخر کار آتم نر بھر بھارت کو استحکام حاصل ہوگا۔

بھارت میں تیار کی گئی الیکٹریکل مصنوعات بہت سے ملکوں کو بر آمد کی جاتی ہیں ،ایک مسئلہ ، جو برآمد کاروں کو بجلی کی وزارت سے در پیش تھا، اس کے نمٹائے جانے سے اس صنعت کی مسابقتی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔ وہ یہ تھا کہ کچھ ممالک آئی ایس او / آئی ای سی 17065 سے منسلک نہ ہونے کے سبب سی پی آر آئی کی طرف سے جاری کی جانے والی ٹیسٹ رپورٹ کو تسلیم نہیں کر رہے تھے۔ اسی کے مطابق بجلی کی وزارت نے سی پی آر آئی کو فوری طور پر منسلک ہونے کی ہدایت دی۔ سی پی آر آئی نے ٹیسٹ رپورٹ کے لئے سرٹیفکٹ طلب کیا، جس میں ٹرانسفارمرز اور ری ایکٹر س ، کیبلز اور کیبلز سے متعلقہ دیگر سازو سامان ، کپیسی ٹیٹرز، سوئچ گیئر اور کنٹرول گیئر، ٹرانس میشن لائن سے متعلقہ سامان اور توانائی کے میٹرس بھی شامل کئے گئے ہیں۔ امید ہے کہ اس سے بھارت کے الیکٹریکل سازو سامان کی مصنوعات سازی اور بر آمدات کو فروغ حاصل ہو گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ اس۔ ق ر۔

U- 3965



(Release ID: 1814395) Visitor Counter : 187