مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹیلی کام سروس فراہم کنندگان کی تعداد
Posted On:
06 APR 2022 1:44PM by PIB Delhi
ٹیلی کا م سیکٹر میں 2012 سے استحکام آیا ہے۔ استحکام کے بعد بھی، اس سیکٹر میں بڑے پیمانے پر مقابلہ آرائی ہے کیوں کہ ایک پی ایس یو (بی ایس این ایل/ایم ٹی این ایل) سمیت کم از کم چار ٹیلی کام سروس فراہم کنندگان ہر ایک لائسنس شدہ سروس ایریا (ایل ایس اے) میں موجود ہیں۔ ملک کو 22 ایل ایس اے میں تقسیم کیا گیا ہے۔
ٹیلی کام سیکٹر میں استحکام کی وجہ سے ریڈیو اسپیکٹرم سمیت وسائل کا بھرپور استعمال ہوا ہے۔ یہی چیز ٹیلی کام ٹاوروں، نیٹ ورک کوریج اور سبسکرائبر کی تعداد میں بڑے پیمانے پر اضافہ سے بھی عیاں ہے۔ ملک میں ٹیلی کام بیس اسٹیشنوں کی تعداد (31.03.2014 کو) 649834 سے بڑھ کر (28.02.2022 کو) 2325948 ہو گئی ہے۔ فی الحال، ہندوستان میں موبائل ٹاور 115 کروڑ سے زیادہ سبسکرائبر کو (31.12.2021 تک) اپنی خدمات مہیا کرا رہے ہیں۔ ملک کی تقریباً 98 فیصد آبادی کو 4 جی نیٹ ور سے جوڑا جا چکا ہے۔ مزید برآں، سال 2016 سے وائس اور ڈیٹا کے ٹیرف میں نمایاں کمی آئی ہے جو ٹیلی کام سیکٹر میں بڑے پیمانے پر مقابلہ آرائی کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔
مرکزی کابینہ نے 15.09.2021 کو ہونے والی اپنی میٹنگ میں مجموعی مالیت/ ایڈجسٹ کی گئی مجموعی مالیت (اے جی آر) کی تعریف کو معقول بنانے، شرح سود کو معقول بنانے اور جرمانے کے خاتمہ، بینک گارنٹی کے تقاضوں کو معقول بنانے اور ہندوستانی کے ساتھ زمینی سرحد شینئر کرنے والے ممالک سے سرمایہ کاری کے متعلق پریس نوٹ 3 (2020 سیریز) گائیڈ لائنس سے مشروط ٹیلی کام سیکٹر میں خودکار راستے سے 100 فیصد ایف ڈی آئی کو منظوری دینے سے متعلق تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ ان اصلاحات سے صحت مند مقابلہ آرائی کے فروغ، لکویڈیٹی بڑھنے، سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی، اور ٹیلی کام سروس فراہم کنندگان (ٹی ایس پی) پر ضابطہ سے متعلق بوجھ کم ہونے کا امکان ہے۔
یہ معلومات آج لوک سبھا میں مواصلات کے وزیر مملکت جناب دیوو سنگھ چوہان نے ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 3912
(Release ID: 1814305)
Visitor Counter : 173