ایٹمی توانائی کا محکمہ
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ حکومت نے مستقبل میں نیوکلئیر پاور پلانٹس لگانے کے لیے پانچ نئی جگہوں کو ’اصولی طور پر‘ منظوری دے دی ہے
Posted On:
06 APR 2022 2:13PM by PIB Delhi
سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادنہ چارج)، ایم او ایس پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلاء، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ حکومت نے مستقبل میں نیوکلیئر پاور پلانٹ لگانے کے لیے پانچ نئی جگہوں کو ’اصولی طور پر‘ منظوری دے دی ہے۔
لوک سبھا میں آج ایک سوال کے تحریری جواب میں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ حکومت نے فلیٹ موڈ میں قائم کرنے کے لیے 10 دیسی ساخت کے 700 میگا واٹ والے پریشرائزڈ ہیوی واٹر ری ایکٹرز (پی ایچ ڈبلیو آر) کی تعمیر کو انتظامی منظوری اور مالیاتی تقسیم کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیر اور فراہم کردہ منظوری کے تحت پروجیکٹوں کی تکمیل پر، 2031 تک جوہری صلاحیت 22480 میگاواٹ تک پہنچنے کی امید ہے۔
وزیر موصوف نے اطلاع دی کہ فی الحال 6780 میگا واٹ کی کل صلاحیت والے 22 ری ایکٹر کام کر رہے ہیں اور کے اے پی پی -3 (700 میگا واٹ) والے ایک ری ایکٹر کو 10 جنوری، 2021 کو گرڈ سے جوڑ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، 10 ری ایکٹر (کوڈن کولم نیوکلیئر پاور پلانٹ، کے کے این پی پی) 3 اور 4، کے کے این پی پی 5 اور 6 – 4x1000 =4000 میگاواٹ،700 میگا واٹ کے 5 دیسی پی ایچ ڈبلیو آر – 3500 میگا واٹ، 500 میگا واٹ پی ایف بی آر) تعمیر کے مختلف مراحل میں ہیں، جن سے کل صلاحیت میں 8000 میگا واٹ کا اضافہ ہوگا۔
اس کے علاوہ، تمام دیسی پی ایچ ڈبلیو آر کے لیے ایندھن کی پیداوار کی خاطر، حیدر آباد کے جوہری ایندھن کے احاطہ (این ایف سی) میں دستیاب سہولیات میں ایندھن پیدا کرنے کی صلاحیت کو بڑھایا گیا ہے، اور موجودہ پی ایچ ڈبلیو آر اور آئندہ کے پی ایچ ڈبلیو آر کے تقاضوں سے میل کرانے کی خاطر راجستھان کے کوٹہ میں جوہری ایندھن کے احاطہ (این ایف سی) کی تعمیر ہونے والی ہے۔ گھریلو طور پر محفوظ نیوکلیئر ری ایکٹر کے لیے یورینیم کے تقاضوں کو ملک کے اندر کانکنی سے حاصل اور تیار کردہ یورینیم سے پورا کیا گیا ہے۔ مزید برآں، نیچرل یورینیم اور کنسنٹریٹ (یو او سی) جوہری ایندھن کی سپلائی کے لیے بین حکومتی معاہدہ والے ممالک سے خریدا جا رہا ہے۔ اس بات کی کوششیں کی جا رہی ہیں کہ جوہری ایندھن روس، کزاخستان، ازبیکستان، کناڈا سے خریدا جائے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 3913
(Release ID: 1814303)
Visitor Counter : 148