وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

آج گوہاٹی میں منعقدہ قومی کیلنڈر پر دو روزہ کانفرنس اور نمائش کو فروغ دینے اور اسے مقبول بنانے کے لیے کرٹین ریزر پروگرام

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 APR 2022 6:07PM by PIB Delhi

آزادی کا امرت مہوتسو کے موقع پر، ہندوستان کے قومی کیلنڈر پر ایک دو روزہ کانفرنس اور نمائش 22-23 اپریل 2022 (ویشاکھ 2 اور 3، 1944) کو اجین اور ڈونگلا، مدھیہ پردیش (خط سرطان پرایک مقام) میں منعقد کی جائے گی۔

وزارت ثقافت، سائنس اور ٹیکنالوجی کا محکمہ،آراضی سائنسز کی وزارت، سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل، مدھیہ پردیش کی سائنس اور ٹیکنالوجی کی کونسل اور آئی یو سی اے اے، آئی آئی اے، وکرم یونیورسٹی اجین، آئی آئی ٹی اندور وغیرہ جیسی بہت سی دیگر سائنسی تنظیمیں اور وجنانا بھارتی، راشٹریہ دندرشیکا پرچار منچ جیسی سماجی سائنسی تنظیمیں اس کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہیں۔

کانفرنس کو فروغ دینے اور اسے مقبول بنانے کے لیے ، آج انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، گواہاٹی آسام میں کرٹین ریزر کے بہت سے پروگراموں میں سے ایک کا انعقاد کیا گیا۔

آسام سرکار میں صحت اور خاندانی بہبود اور سائنس اور ٹیکنالوجی، معلوماتی اور ٹیکنالوجی کے محکمے کے وزیر جناب کیشاب مہانتا اس تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔ وجنانا بھارتی کے قومی انتظامی سکریٹری جناب جینت سہاسرابدھے نے افتتاحی خطاب کیا۔ آئی آئی ٹی گواہاٹی کے ڈائرکٹر پروفیسر ٹی جی سیتھا رام نے اس تقریب کی صدارت کی۔آسام کے آلودگی کے کنٹرول کے بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر اروپ کمار مثرا اور گواہاٹی کے سائنس اور ٹیکنالوجی میں ایڈوانس مطالعے کے ادارے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اشیش کمار مکھرجی اس پروگرام میں مہمان اعزازی تھے۔ وگیان پراسار کے سائنسداں ’ایف‘ ڈاکٹر اروند سی رناڈے؛مہاراشٹر میں اورنگ آباد کے راشٹریہ دندرشکا پرسار منچ کے شری راہل اوسیکر؛ شمال مشرق سائنسی تحریک، ا ٓسام (وبھا چیپٹر) کے صدر ڈاکٹر پریمل چندرا بھٹاچارجی اور گوہاٹی کے انڈین انسٹی آف ٹیکنالوجی، سی آئی کے ایس، کے ڈاکٹر یو ایس دکشت بھی اس موقع پر موجود تھے۔

’انڈین نیشنل کلینڈر‘، ہندوستان کی شناخت کا ایک سائنسی اظہار ہے اور اسے ہماری پارلیمنٹ نے 1957 میں آئینی طور پر اپنایا تھا۔ یہ آزادی کے حاصل کرنے کے فوراً بعد ہی ہماری شناخت کو بحال کرنے کا ایک واضح اشارہ تھا۔البتہ  افسوس یہ ہے کہ  یہ لوگوں کی نفسیات میں توجہ کا حامل نہیں ہوسکا۔

 

 

اس تقریب میں شرکت کے لیے http://bharatcalendar.in کے نام سے بنائی گئی اس ویب سائٹ پر آن لائن اندراج بھی کراسکتے ہیں۔ منتخب شرکاء کو اجین میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں شامل ہونے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ اسی سے متعلق ایک ایکسپو، لیکچرس، پینل مباحثہ اور مشاہداتی اجلاس، اس کانفرنس کا حصہ ہوں گے۔ پروگرام کو وجنانا بھارتی سوشل میڈیا پلیٹ فارمس کے آفیشیل ہینڈلز پر بھی لائیو اسٹریم کیا گیا ہے، جیسے:

www.youtube.com/c/VijnanaBharatiOfficial, www.facebook.com/VIBHAIndia.org,& www.twitter.com/Vibha_india.

*****

U.No.3937

(ش ح - اع - ر ا)   

 


(ریلیز آئی ڈی: 1814301) وزیٹر کاؤنٹر : 152