وزارتِ تعلیم

ڈیجیٹل یونیورسٹی

Posted On: 06 APR 2022 4:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  6/ اپریل 2022 ۔ بھارت سرکار نے 2022-23 کے اپنے بجٹ میں ڈیجیٹل یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ یہ یونیورسٹی ملک بھر کے طلباء کو عالمی درجے کی معیاری ہمہ گیر تعلیم تک رسائی فراہم کرے گی۔ اس میں اپنی دہلیز پر شخصی تعلیمی تجربہ کا حصول بھی ممکن ہوسکے گا۔ یہ سہولت مختلف بھارتی زبانوں اور آئی سی ٹی فارمیٹ میں دستیاب ہوگی۔ یہ یونیورسٹی ایک نیٹ ورکڈ ہب- اسپوک ماڈل پر بنائی جائے گی۔ ملک کی بہترین سرکاری یونیورسٹیاں اور ادارے ایک نیٹ ورک آف ہب- اسپوک کے طور پر شراکت داری کرے گی۔ اعلیٰ تعلیم کے محکمہ نے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی)، آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) اور دیگر حصص داروں کے ساتھ صلاح و مشورہ کرکے اس ڈیجیٹل یونیورسٹی کے جلد از جلد آغاز کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات شروع کردیے ہیں۔

یہ اطلاع تعلیم کی وزیر مملکت ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ  نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 3931

 



(Release ID: 1814255) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Bengali , Odia