الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

کامن سروس سینٹرز

Posted On: 06 APR 2022 1:38PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت( ایم ای آآئی ٹی وائی) نے ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت کامن سروسز سینٹرز (سی ایس سی) کا نیٹ ورک تیار کیا ہے۔

سی ایس سی پروجیکٹ کے تحت، ملک بھر کی 2.50 لاکھ گرام پنچایتوں میں سے ہر ایک میں شہریوں کو  متعدد ’حکومت سے شہری‘ (جی 2 سی) اور شہریوں پر مرکوز دیگر ای – سروسز پہنچانے کے لیے، کم از کم ایک سی ایس سی قائم کرنے کا تصور کیا گیا ہے۔  یہ ذاتی طور پر پائیدار کاروباری ماڈل ہے جسے گاؤں کی سطح کے کاروباریوں (وی ایل ای) کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔

28 فروری، 2022 تک پورے ملک میں 463705 سی ایس سی کام کر رہے تھے۔ ہر ایک سی ایس سی میں اوسطاً چار (4) افراد مصروف عمل ہیں۔  اس طرح دیکھا جائے تو، پورے ملک میں تقریباً 15 لاکھ لوگ اب بالواسطہ یا بلا واسطہ سی ایس سی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت، جناب راجیو چندر شیکھر نے ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3909



(Release ID: 1814059) Visitor Counter : 139