پنچایتی راج کی وزارت

سوامیتو اسکیم کے تحت ملک کے تقریباً 31,000 گاؤں میں پراپرٹی کارڈ تیار کیے گئے ہیں


اس اسکیم کو مارچ 2025 تک مکمل کرنے کا تصور کیا گیا ہے

Posted On: 05 APR 2022 6:11PM by PIB Delhi

پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ مرکزی سیکٹر اسکیم ‘‘سوامیتو’’ کا مقصد گاؤں میں آباد علاقوں (آبادی) میں مکانات رکھنے والے گاؤں کے گھریلو مالکان کو ‘حقوق کا ریکارڈ’ فراہم کرنا ہے۔ اس اسکیم کے تحت ملک کے تمام دیہاتوں کے دیہی آبادی والے علاقوں میں زمینوں کا سروے کیا جاتا ہے۔ اسے پنچایتی راج کی وزارت، سروے آف انڈیا (ایس او آئی )، اسٹیٹ ریونیو ڈپارٹمنٹ، ریاستی پنچایتی راج ڈپارٹمنٹ اور نیشنل انفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی) کی مشترکہ کوششوں سے لاگو کیا جا رہا ہے۔ اس اسکیم میں سماجی و اقتصادی طور پر بااختیار بنانے اور دیہی لوگوں کو ان کے پراپرٹی کارڈ کے استعمال کے ذریعے جائیدادوں کی رقم کمانے کی سہولت فراہم کرکے زیادہ خود انحصاری کا تصور کیا گیا ہے۔

سوامیتو اسکیم کے تحت، ریاستوں کو معلومات، تعلیم، مواصلات (آئی ای سی) اور اسٹیٹ پروجیکٹ مانیٹرنگ یونٹ (ایس پی ایم یو) کے قیام کے لیے محدود پیمانے پر فنڈز فراہم کیے جاتے ہیں۔ مالی سال 2020-21 میں، سوامیتو اسکیم کے تحت آئی ای سی اور ایس پی ایم یو  اجزاء کے لیے ریاست مہاراشٹر کو -/10,52,500روپے جاری کیے گئے۔

راشٹریہ گرامین سوراج ابھیان (آر جی ایس اے) کی مرکزی طور پر اسپانسر شدہ اسکیم (سی ایس ایس) کے تحت جسے  19- 2018 سے لاگو کیا جا رہا ہے، ملک بھر میں پنچایتی راج اداروں (پی آر آئیز) کو مضبوط بنانے کے لیے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹیز) کو فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔ آر جی ایس اے اسکیم کے تحت گزشتہ تین سالوں کے دوران ریاست مہاراشٹر کو منظور شدہ سالانہ ایکشن پلان(اے اے پی) اور جاری کردہ فنڈ کی تفصیلات ضمیمہ میں منسلک ہیں۔

مرحلہ 1 میں ہریانہ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اتر پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، راجستھان اور آندھرا پردیش کی پائلٹ ریاستوں میں 21- 2020 کے دوران اسکیم کے کامیاب آغاز کے بعد، سوامیتو اسکیم 22-2021 سے پورے ملک میں بڑھا دیا گیا۔ اب تک ملک کے تقریباً 31,000 دیہاتوں میں پراپرٹی کارڈ تیار کیے جا چکے ہیں۔ اس اسکیم کو مارچ 2025 تک مکمل کرنے کا تصور کیا گیا ہے۔ اسکیم کو لاگو کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے کچھ اقدامات میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور سروے آف انڈیا کے لیے عبوری اہداف کا تعین، نگرانی کے لیے ریاستوں/ سروے آف انڈیا کے ساتھ باقاعدہ میٹنگ، قومی، ریاستی، ضلع اور پنچایت میں چار سطحی نگرانی کا نظام، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں وغیرہ کی ہینڈ ہولڈنگ شامل ہے۔

زمین اور اراضی کا ریکارڈ ریاست کا موضوع ہے۔ سوامیتو اسکیم کے نفاذ اور پراپرٹی کارڈ کے اجراء کے لیے ریاستیں/مرکز کے زیر انتظام علاقے اپنے متعلقہ لینڈ ریونیو ایکٹ/قواعد/کوڈز اور/یا کسی دوسرے انتظامی دستاویز میں مناسب دفعات کو شامل کرتی ہیں۔ اس لیے پنچایتی راج کی وزارت نے ریاستی محصولات کے قوانین میں یکسانیت کے لیے کوئی پہل نہیں کی ہے۔

ضمیمہ

آر جی ایس اے اسکیم کے تحت گزشتہ تین سالوں کے دوران ریاست مہاراشٹر  کے لئے منظور شدہ سالانہ ایکشن پلان اور جاری کردہ فنڈ کی تفصیلات

( روپے کروڑ میں )

 

نمبر شمار

سال

منظور شدہ سالانہ ایکشن پلان

جاری کردہ فنڈ

1

2018-19

102.54

11.54

2

2019-20

119.71

8.44

3

2020-21

233.00

66.76

 

 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

(ش ح۔ا ک۔ ر ب  (

 

U. No. : 3907



(Release ID: 1814053) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Marathi , Telugu