زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

کسانوں کی آمدنی دوگنی کی گئی

Posted On: 05 APR 2022 4:08PM by PIB Delhi

زراعت اورکسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے لوک سبھامیں آج ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے کسانوں کی آمدنی دوگناکرنے اور اس مقصد کوحاصل کرنے کی حکمت عملی کی سفارش کرنے کے لئے اس سے متعلق معاملات پر غوروخوص کرنےکے مقصد سے اپریل 2016 میں ایک بین وزارتی کمیٹی سے مشورہ لیا تھا۔ کمیٹی نے ستمبر2018 کو حکومت کو اپنی رپورٹ پیش کی تھی ، جو 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگناکرنے کی حکمت عملی پر مشتمل تھی ۔ کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے ڈی ایف آئی  سے متعلق کمیٹی نے، زراعت کو قیمت پر مبنی کاروبار کے طور پر تسلیم کیا ۔ اس نے ترقی کے سات بڑے وسائل کی نشاندہی کی جو اس طرح ہیں ۔(1) فصل کی پیداوار میں اضافہ (2) مویشیوں کی پیداوار میں اضافہ (3)وسائل کو بھرپور طریقے سے استعمال کرنا یا  پیداوار کی لاگت میں بچت (4) فصل کےگھنے پن میں اضافہ (5)زیادہ قیمت والی فصلوں کی طرف توجہ (6) کسانوں کی حاصل کردہ اصل قیمتوں میں بہتری (7) اور کھیتوں میں کام کرنے کے بجائےغیر زرعی پیشے  اپنانےکارجحان پیداکرنا۔ڈی ایف آئی کمیٹی کی سفارشات کو قبول کرنےکے بعدحکومت نے اس سلسلے میں کی جانے والی پیش رفت کاجائزہ لینےاور اس پر قریبی نظر رکھنےکے لئے ایک با اختیار ادارہ سے صلاح و مشورہ کیا۔

 

 

*************

 

 

ش ح- ا س– ف ر

 

U. No.3890



(Release ID: 1813980) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Bengali , Tamil