جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

آئی آر ای ڈی اے نے مالی سال 2021-22 میں تاریخی سالانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مالی سال 2020-21 کے مقابلے


میں 117 فیصد کی نمو کے ساتھ 23,921 کروڑ روپے کے اب تک کے سب سے زیادہ قرضوںکو منظوری دی ہے

مالی سال 2020-21 کے مقابلے میں 82 فیصد نمو کے ساتھ اب تک کا سب سے زیادہ قرض تقسیم کیا ہے

Posted On: 05 APR 2022 1:57PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 05 اپریل 2022:

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001K5W9.jpg

بھارت میں قابل تجدید توانائی کے سب سے بڑے قرض دہندہ انڈین رینیوایبل انرجی ڈویلپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ (آئی آر ای ڈی اے) نے مالی سال 2021-22 کا اختتام اپنی اب تک کی بہترین کارکردگی کے ساتھ کیا۔ ای آر ای ڈی اے نے اب تک کی سب سے زیادہ قرض منظوریاں تقریباً 23921.06 کروڑ روپے اور تقریباً 16070.82 کروڑ روپے کے قرض کی تقسیم کی بڑی حصولیابی پائی ہے۔ اس موقع پر آئی آر ای ڈی اے کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی) جناب پردیپ کمار داس نے تمام ملازمین سے خطاب کیا۔

سی ایم ڈی، ای آر ڈی اے نے کہا: "آئی آر ای ڈی اے نے 2021-22 میں اہم سنگ میل حاصل کیے ہیں حالانکہ سال میں عالمی سطح پر جاری کشیدہ حالات کے ساتھ ساتھ کوویڈ-19 وبا کی دوسری اور تیسری لہریں دیکھنے میں آئیں۔ ای آر ای ڈی اے عزت مآب وزیر اعظم کے 'پنچمریتا' سی او پی 26 اہداف کے حصول کے لیے مکمل طور پر عہد بستہ ہے جس میں 2030 تک قابل تجدید توانائی کے ذرائع کے ذریعے ملک کی توانائی کی 50 فیصد ضروریات کا ہدف استعمال اور اسی وقت تک بھارت کی غیر فوسل ایندھن پر مبنی توانائی کی صلاحیت کو 500 گیگاواٹ تک بڑھانا شامل ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی بجٹ تقریر 2022 میں اعلان کردہ اعلی کارکردگی والے شمسی ماڈیول بنانے والوں کو پی ایل آئی اسکیم کے لیے 19,500 کروڑ روپے کی اضافی مختص رقم کے لیے ای آر ای ڈی اے ایک عمل درآمد ایجنسی کے طور پر مکمل طور پر تیار ہے۔

مالی سال 2021-22 میں آئی آر ای ڈی اے کی کارکردگی کی اہم جھلکیاں (عارضی) درج ذیل ہیں:

قرضوں کی منظوریاں: مالی سال 2021-22 میں اب تک کی سب سے زیادہ 23,921 کروڑ روپے مالی سال 2020-21 میں 11,001 کروڑ روپے (117 فیصد)

قرضوں کی تقسیم: مالی سال 2021-22 میں اب تک کی سب سے زیادہ 16,071 کروڑ روپے مالی سال 2020-21 میں 8,827 کروڑ روپے (82 فیصد) تھی۔

این پی اے: مالی سال 2021-22 میں خالص این پی اے کم ہو کر 3.29 فیصد رہ گیا جو مالی سال 2020-21 میں 5.61 فیصد تھا (تقریبا 41 فیصد کمی)۔

خالص مالیت: مالی سال 2021-22 کو ختم ہونے والے 4989 کروڑ روپے تک بڑھ کر مالی سال 2020-21 کو ختم ہونے والے 2995 کروڑ روپے (67 فیصد تک) ہو گئے۔

لون بک: مالی سال 2021-22 کو ختم ہونے والے 34,000 کروڑ روپے تک بڑھ کر مالی سال 2020-21 کو ختم ہونے والے 27,854 کروڑ روپے (تقریبا 22 فیصد) ہوگئے۔

اس موقع پر سی ایم ڈی، آئی آر ای ڈی اے نے آئی آر ای ڈی اے کی مسلسل رہنمائی کرنے اور ہر موڑ پر اپنا تعاون پیش کرنے کے لیے پی ایم او، سی سی ای اے، حکومت ہند، ایم این آر ای، نیتی آیوگ اور ایم او ایف کا دلی شکریہ ادا کیا، خاص طور پر منتظر ایکویٹی انفیوژن کو پورا کرنے کے لیے۔ انہوں نے ریکارڈ کامیابیاں درج کرنے کے لیے انتھک کوششوں، صبر اور لگن کے لیے پوری ٹیم آئی آر ای ڈی اے کو نیک خواہشات اور شکریہ ادا کیا۔ آئی آر ای ڈی اے سال 2022-23 میں اپنے مینڈیٹ پر اس سے بھی زیادہ ترسیل کا منتظر ہے کیونکہ کمپنی نے گزشتہ دو سالوں کے دوران سہ ماہی مالی نتائج میں مسلسل بہتری درج کی ہے۔

جناب داس نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ "آئی آر ای ڈی اے شفافیت، اچھی حکمرانی اور اس کے متحرک اپروچ اور کام کو فروغ دیتا ہے۔ کمپنی کی کامیابی اس کے ملازمین کی کوششوں پر بنائی گئی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ کاروباری توسیع، تنوع اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے اختراعات، اشتراک اور مارکیٹ کی حرکیات کے ساتھ باہمی طور پر کام کیا جائے۔ ہماری مشترکہ طاقت ہی ہمیں کامیاب بناتی ہے۔ آئیے آنے والے نئے سال کا آغاز ایک مرکوز، مخصوص اور پرعزم لائحہ عمل کے ساتھ کرتے ہیں تاکہ اپنے صارفین کی صاف ستھری اور گرین توانائی کے وژن کے ساتھ خدمت جاری رہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ آئی آر ای ڈی اے کی کارروائیوں میں پوری ویلیو چین خوش ہو اور فخر کے ساتھ 'ایک بار آئی آر ای ڈی اے، ہمیشہ ای آر ای ڈی اے' کے احساس کو برقرار رکھے۔

***

(ش ح - ع ا- ع ر)

U. No. 3844

 



(Release ID: 1813866) Visitor Counter : 120


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil