وزارات ثقافت
انڈین کلچر پورٹل میں، میٹا ڈیٹا کے ساتھ،مجموعی طور پر تقریباً 2.98 لاکھ ڈیجیٹل نوادرات اور 34 لاکھ سے زیادہ کتابیات کے اندراجات ہیں: جناب جی کشن ریڈی
Posted On:
04 APR 2022 3:49PM by PIB Delhi
حکومت نے ممبئی میں، آئی آئی ٹی بامبے کے تعاون سے ہندوستانی ثقافتی پورٹل www.indianculture.gov.in کے ذریعے ہندوستان کی قومی ورچوئل لائبریری (ای وی ایل آئی) کو نافذ کیا ہے۔ این وی ایل آئی کا مقصد متنوع ثقافتی نوادرات کے ڈیجیٹل تحفظ کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا اور شہریوں کے مابین ان کے مشترکہ ورثے کے بارے میں بیداری اور اجتماعی ملکیت کا احساس پیدا کرنا ہے۔
یہ منصوبہ خوش اسلوبی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ اس پروجیکٹ کا اہم ماحصل ہندوستان کا ثقافتی پورٹل www.indianculture.gov.in ہے۔
این وی ایل آئی پروجیکٹ کو اطمینان بخش طریقے سے نافذ کیا گیا ہے۔ این وی ایل آئی کے تحت تیار کردہ انڈین کلچرپورٹل میں مجموعی طور پر 2.98 لاکھ ڈیجیٹل نوادرات ہیں، جن میں میٹا ڈیٹا اور 34 لاکھ سے زیادہ کتابیات کے اندراجات ہیں۔
اس میں مواد کو 28 زمروں میں رکھا گیا ہے جیسے کہ نایاب کتب، ای-کتابیں، آرکائیو، پینٹنگز، کہانیاں، اسنی پیٹس، تاریخی شہر اور قلعے وغیرہ۔ یہ پورٹل فی الحال انگریزی اور ہندی میں دستیاب ہے اور ہندوستانی ثقافت نامی ایپ کے ذریعے ، اینڈرائڈ فون اور آئی فون ، دونوں پر اس تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔
اب تک حاصل شدہ کامیابیوں کے ساتھ این وی ایل آئی کی نمایاں خصوصیات
ڈیجیٹل مستقبل کے لیے خود کو پوزیشن میں لانے کی جاری ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے ، این وی ا یل آئی ، ثقافت کی وزارت کی جانب سے ایک پہل ہے جو ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو پورے ہندوستان میں مختلف طرح کے ذخیروں اور اداروں سے ثقافت کی مطابقت سے اعداد وشمار کی میزبانی کرتا ہے۔
این وی ایل آئی پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر، آئی آئی ٹی- بی نے، تاریخ، وراثت اور ثقافت سے متعلق معلومات کے لیے ایک واحد ذریعے کے طور پر ، انڈین کلچرپورٹل(www.indianculture.gov.in) تیار کیا ہے۔
این وی ایل آئی کی نمایاں خصوصیات:-
- ہمہ گیر ڈیجیٹل پلیٹ فارم – قومی اور ریاستی آرکائیوز، لائبریریوں اور ضلعی گزٹیئر جیسے متعدد ثقافتی وسائل تک رسائی فراہم کرنے کے لیے جو کہ معاشرے کے تمام طبقات کا احاطہ کرے گا۔
- اعداد وشمار جمع کرنا اور دیکھ بھال کرنا – اعداد وشمار مختلف ایم او سی تنظیموں سے اکٹھا کیا جاتا ہے۔ اس طرح موصول ہونے والے اعداد وشمار درست طریقے سے تیار کئے جاتے ہیں۔
- اعداد وشمار کا ماحصل – جانچ کردہ اعداد وشمار کو ایک مشترکہ ذخیرے میں جمع کیا جاتا ہے اور ہندوستانی ثقافتی پورٹل پر عوام کے لیے دستیاب کرایا جاتا ہے۔
- مفت رسائی – محفوظ شدہ دستاویزات کے وسائل اور دستاویزات تک مفت رسائی۔
- جدید ترین اور صارف دوست انٹرفیس – پورٹل کی آسان نیوی گیشن، صارف کو مطلوبہ نتائج تک سرعت سے پہنچنے کی اجازت دیتی ہے۔
- بصارت سے محروم افراد کے لیے قابل رسائی – اس پورٹل میں مخصوص خصوصیات اور افعال ہیں جو بصارت سے محروم ا فراد کو بنا کسی مشکل کے پورٹل تک رسائی حاصل کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔
- جہتی اور اعلیٰ درجے کی جستجو – جہتی تلاشی صارف کو فلٹرز کے استعمال کے ساتھ، پورٹل کی مختلف تہوں کو دیکھنے کی اجازت دیتی ہے۔ اعلیٰ درجے کی تلاش مخصوص شعبوں جیسے کہ مصنف کا نام ، عنوان وغیرہ کا استعمال کرتے ہوئے ، کتابوں اور دیگر وسائل کو تلاش کرنے میں مدد کرتی ہیں۔
- دو لسانی ڈیجیٹل پلیٹ فارم – پورٹل ، دو لسانی ہیں اور انگریزی اور ہندی، دونوں زبانوں میں دستیاب ہے۔
- نایاب کتب اور ای- کتابوں کے لیے ڈیجیٹل فلپ بک – یہ اہم ترین خصوصیت، پورٹل پر موجود تمام کتابوں کے لیے دستیاب ہے۔ پورٹل پر دستیاب نایاب کتابیں بھی ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہیں۔
- پڑھنے میں آسان مواد –تاریخ، وراثت اور ثقافت سے متعلق مواد کو پڑھنے میں آسان فارمیٹ میں تحریر کیا گیا ہے تاکہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے تمام لوگوں کا احاطہ کیا جاسکے۔
- کیو آر کوڈ شیئرنگ – پورٹل پر اعداد وشمار کو منفرد کیوآر کوڈس استعمال کرتے ہوئے، آسانی سے شیئر کیا جاسکتا ہے۔ ایک بار اسکین کرنے کے بعد فون اور دیگر آلات پر مطلوبہ سطحوں تک آسانی سے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔
- مسلسل پیشرفت اور نئے اضافے – پورٹل نئے مواد اور کیوریٹڈ اعداد وشمار کے ساتھ مسلسل پیشرفت کر رہا ہے۔ پورٹل، کتابوں، مخطوطات، محفوظ شدہ دستاویزات، تصاویر، ویڈیوز اور دیگر وسائل کی شکل میں لاکھوں طرح کے اعداد وشمار کی میزبانی کرتا ہے۔
- انڈین کلچر پورٹل پر فی الحال دستیاب زمرے:-
نایاب کتب، ای-کتابیں، آرکائیوز، گزٹ اور گزیٹئر، مخطوطات، میوزیم کے مجموعے، پینٹنگ، آڈیوز، غیر محسوس ثقافتی ورثے، تصاویری ا ٓثار، تصاویر، ویڈیوز، یونیسکو کا مواد، تحقیقی مقالے، ہندوستانی قومی کتب، رپورٹس اور کارروائیاں اور دیگر مجموعے، فوٹو مضامین ، ہندوستان کے قلعے،ہندوستان کے کپڑے اور ملبوسات،ہندوستان کے تاریخی شہر، ہندوستان کے موسیقی کے آلات،کھانے اور ثقافت،ورچوئل واک تھرو اور آزادی کا آرکائیو- غیر معروف ہیروز وغیرہ۔
یہ معلومات ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں فراہم کیں۔
*****
U.No.3777
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1813462)
Visitor Counter : 181