نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
حکومت نے بھارتی ایتھیٹکس اور کشتی رانی ٹیموں کے بین الاقوامی ایکسپوزر دوروں کے لئے 3.65 کروڑ روپئے کی امدادی رقم کو منظوری دی
Posted On:
04 APR 2022 4:32PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 4/ اپریل 2022 ۔ انڈین ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹس اس سال ایک مصروف شیڈیول سے پہلے بین الاقوامی ایکسپوزر دورے کے لئے تیار ہیں۔ ان مسابقوں میں ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ ، دولت مشترکہ کھیل اور ایشیائی کھیل 2022 شامل ہیں۔ بھارت سرکار نے اپریل میں ایسے دو ایکسپوزر دوروں کے لئے رقم فراہم کرنے کو منظوری دے دی ہے۔
بھارتی ایتھلیٹکس کی اوسط اور طویل دوری کی دوڑ کی ٹیموں میں 12 ایتھلیٹ، دو کوچ اور ایک معاون اسٹاف شامل ہیں۔ یہ 15 اپریل سے 6 جون تک امریکہ کے کولو راڈو اسپرنگ میں ٹریننگ - کم – کمپٹیشن یعنی تربیت نیز مسابقہ میں حصہ لیں گے۔ اس ٹیم میں اویناش سابلے شامل ہیں جنھوں نے ٹوکیو اولمپک 2020 میں 3000 میٹر کے اسٹیپل چیز مقابلے میں حصہ لیا تھا۔ اس ایکسپوزر ٹرپ کے لئے حکومت نے مجموعی طور پر 1.19 کروڑ روپئے کی منظوری دی ہے۔
اسی طرح بھارتی ایتھلیٹکس کی 400 میٹر اور 4x100 میٹر کی ٹیموں میں 31 ایتھلیٹ، 4 کوچ اور 5 معاون اسٹاف شامل ہیں، جو 10 اپریل سے 6 جون تک ترکی کے انطالیہ میں تربیت نیز مسابقہ میں حصہ لیں گے۔ اس ٹیم میں ٹوکیو اولمپک 2020 میں حصہ لینے والے کھلاڑی اموج جیکب، اروکیا راجیو، نووا نرمل ٹوم، محمد انس یحییٰ، سوبھا وینکٹیسن شامل ہیں، جنھوں نے ریلے مقابلوں میں حصہ لیا تھا۔ اس کے علاوہ اس میں دوتی چند بھی شامل ہیں، جنھوں نے 100 میٹر اور 200 میٹر کے مقابلوں میں حصہ لیا تھا۔ اس ایکسپوزر کے لئے حکومت کی جانب سے مجموعی طور پر 1.57 کروڑ روپئے کی منظوری دی گئی ہے۔
اس دوران بھارتی کشتی رانی ٹیم کو بھی اپریل 2022 میں اسپین اور فرانس میں منعقد ہونے والے مسابقوں میں ٹریننگ اور حصہ لینا ہے۔ اس کے لئے حکومت نے 89.27 لاکھ روپئے کی منظوری دی ہے۔ اس ٹیم میں 11 کشتی راں (11 مرد اور 7 خواتین)، 6 کوچ اور ایک معاون اسٹاف شامل ہیں۔ یہ بین الاقوامی دورہ یکم اپریل سے یکم مئی تک طے شدہ ہے۔ اس کے لئے پروگرام اسپین کے پالما اور فرانس کے ہیرس میں ہونا ہے۔ اس ٹیم میں ٹوکیو اولمپک 2020 کے اولمپین وشنو سرونن، کے سی گنپتی، ورون تھکر اور نیتھرا کمانن شامل ہیں۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 3781
(Release ID: 1813386)