شہری ہوابازی کی وزارت

شمال مشرقی ریاستوں کو  منتخب بین الاقوامی   مقامات سے جوڑنے کے لئے بین الاقوامی  ہوائی کنکٹی ویٹی اسکیم (آئی اے سی ایس) 


شمال مشرقی ریاستوں کو  بنکاک، ڈھاکہ، کاٹھمنڈو،  ینگون،   ہنوئی، منڈالے، کنمنگ اور چٹاگاؤں   سے جوڑاجائے گا

Posted On: 04 APR 2022 2:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی،4  اپریل 2022/

شہری ہوا بازی کی وزارت نے  بین الاقوامی ہوائی کنکٹی ویٹی اسکیم (آئی اے سی ایس ) اسکیم  کو اڑے  دیش کا عام ناگرک   (اڑان)  سے   مربوط  کیا جائے گا تاکہ     ملک میں سماجی اقتصادی ترقی کو فروغ   دینے کی خاطر  ملک کی  کچھ ریاستوں کو  منتخب بین الاقوامی مقامات  سے جوڑا جاسکے۔    اس اسکیم   کی ریاستی حکومتوں کے ذریعہ حمایت کی گئی ہے۔   آسام ، منی پور،  اور تریپورہ،   کی ریاستی حکومتوں نے   گوہاٹی، امپھال اور اگرتلہ  کو   بین الاقوامی مقامات    یعنی  بنکاک،  ڈھاکہ، کاٹھمنڈو،   ہنوئی،  منڈلے ، کنمنگ   اور چٹاگاؤں  کے ساتھ   مربوط  کیا جائے گا۔

ہوائی اڈوں کی ترقی اور  ان میں بین الاقوامی معیار کی  بہتری لانا   ایک مسلسل جاری رہنےو الا عمل ہے  جسے   متعلقہ  ہوائی اڈے کی آپریٹر  تجارتی  فعالیت  ٹریفک کی مانگ،  اور زمین وغیرہ کی دستیابی    پر نظر ثانی   کی جاتی ہے۔البتہ ان کا انحصار ٹریفک کی مانگ اور  زمین کی دستیابی وغیرہ پر ہوتا ہے۔  

اب تک  شمال مشرقی خطے  نے گوہاٹی اور امپھال ، دو بین الاقوامی  ہوائی اڈہ ہیں،  جنہیں  بالترتیب   گوہاٹی انٹرنیشنل   لمیٹیڈ (جی آئی اے ایل) اور ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کے ذریعہ   چلایاجاتاہے۔   جی آئی اے ایل  ا ور  اے اے آئی  دونوں نے    اپنے اپنے متعلقہ ہوائی اڈوں پر مسافروں کی آمدورفت کی صلاحیت میں اضافہ کرنے  سمیت    خدمات کو بہتر بنانے کے لئے   نئی  مربوط ٹرمنل بلڈنگ  (این آئی بی) کی تعمیر کا کام شروع کیاہے۔  اس کے علاوہ   اے اے آئی نے   شمال مشرقی خطے   سے  بین الاقوامی کنکٹی ویٹی میں تیزی لانے کے لئے   مندرجہ ذیل ترقیاتی کام   شروع کئے ہیں:

  1. اگرتلہ ہوائی اڈہ پر  ایک نئی ٹرمنل بلڈنگ  کو ایک مربوط ٹرمنل کے طور پر  ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ    بین الاقوامی آپریشن کے لئے  مستقبل کی ضروریات  کو پورا کیا جاسکے۔  
  2. امپھال  ہوائی اڈے پر  مسافروں کی آمدورفت کی صلاحیت میں اضافہ کرنے   کی خاطر  2.4 ملین  سالانہ مسافروں   کے لئے  نئی  مربوط ٹرمنل بلڈنگ   کی تعمیر تقریباً 500 کروڑ روپے کی لاگت سے کی جارہی ہے۔ اس ہوائی اڈہ کو بین الاقوامی  ہوائی اڈہ قرار دیا گیا ہے۔    

یہ معلومات آج  شہری ہوابازی کے وزیر مملکت   جنرل  (ڈاکٹر) وی کے سنگھ  (سبکدوش)  نے آج راجیہ سبھا میں    ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے کہی۔

 

ش ح۔   و ا ۔ج

Uno-3768



(Release ID: 1813211) Visitor Counter : 131