بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
ایم ایس ایم ایزشعبے میں آتم نربھر
Posted On:
04 APR 2022 1:09PM by PIB Delhi
چھوٹی ، بہت چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے ملک میں ایم ایس ایم ایز سمیت چھوٹےکاروبارپر کووڈ -19 کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لئے آتم نربھر بھارت کے تحت مختلف اقدامات کئے ہیں، ان میں سے چند درج ذیل ہیں:
- مالی دشواریوں میں مبتلا ایم ایس ایم ایزکے لئے 20000 کروڑروپے کا ذیلی قرض ۔
- ایم ایس ایم ایزسمیت کاروباریوں کے لئے تین لاکھ کروڑروپے کا ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم ( ای سی ایل جی ایس)(جسے بعدمیں بڑھاکر پانچ لاکھ کروڑروپے کردیا گیا جیسا کہ بجٹ 23-2022 میں اعلان کیا گیا ہے)۔
- خودانحصار بھارت فنڈ کے ذریعہ پچاس ہزار کروڑروپے کی ایکوئٹی سرمایہ کاری ۔
- ایم ایس ایم ایز کی درجہ بندی کے لئے نظرثانی شدہ نئے معیار ۔
- ایزآف ڈوئنگ بزنس کے لئے ‘ادیم رجسٹریشن ’ کے ذریعہ ایم ایس ایم ایز کے نئے اندراج ۔
- 200 کرورڑوپے تک کی خریداری کے لئے کوئی عالمی ٹینڈرس نہیں۔
ایم ایس ایم ایز کا فروغ اور اس کی ترقی جاری عمل ہے۔ بھارت سرکار شراکتداروں ،صنعتی انجمنوں ، انفرادی انٹر پرائزز، سمینار ،ویڈیو کانفرنسنگ ،میٹنگ کے ذریعہ ریاستی حکومت کے ساتھ مستقل بات چیت کرتی ہے تاکہ ایم ایس ایم ایز کودرپیش مسائل اور چیلنجوں کا جائزہ لیاجاسکے ۔ایم ایس ایم ای کی وزارت ایم ایس ایم ایز کےفروغ اور اس کی ترقی کے لئے مختلف اسکیموں اور پروگراموںکا نفاذ کرتی ہے۔ یہ اسکیمیں اور پروگرام، وزیراعظم کے روزگار پیدا کرنے کے پروگرام ( پی ایم ای جی پی )، روایتی صنعتوں کی تنظیم نو کے لئے فنڈ کی اسکیم (ایس ایف یو آر ٹی آئی ) اختراع ، دیہی صنعتوں اور صنعت کاری کے فروغ کی اسکیم (اے ایس پی آئی آر ای ) ، چھوٹے اور بہت چھوٹے کاروبار اور چھوٹے کاروبار ،چھوٹے اور بہت چھوٹے کاروبار کلسٹر کے فروغ کے پروگرام (ایم ایس ای –سی ڈی پی )وغیرہ کے لئے کریڈٹ گارنٹی اسکیم ہیں۔
ایم ایس ایم ای کی وزارت نے تکنیک اور مسابقت کو بڑھانے کے لئے ایم ایس ایم ایز کی مدد سے ملک بھر میں ٹکنالوجی کے نئے مراکز ( ٹی سیز ) اور ایکس ٹیشن کے مراکز قائم کئے ہیں۔ یہ ٹی سیز / ای سیز ، تکنیکی مدد ، ہنرمندی، اکیوبیشن اور ایم ایس ایم ایز کے لئے کنسلٹینسی اور ہنرمندی کے متلاشی افراد کے لئے مختلف خدمات فراہم کرتی ہیں۔ جس سے ملک میں ہنر مندی کے متلاشی افراد کے روزگار میں اضافہ ، ایم ایس ایم ایز کی مسابقت اور نئے ایم ایس ایم ایز کی تخلیق میں اضافہ ہوتا ہے۔اس کے علاوہ حکومت ہند اپنے اٹھارہ ٹکنالوجی مراکز کے ذریعہ تعلیم یافتہ نوجوانوں اور صنعتوں کے تکنیکی ماہرین کے لئے تربیت سمیت عملی طورپرمرکوز بہترین ساختہ موڈیولر کی فراہمی پر مبنی مختلف ہنر مندی کے فروغ ؎کے تربیتی پروگرام کا انعقاد کرتی ہے۔ تمام کورسز عالمی تکنیکی پیش رفت کے مطابق مستقل اپ ڈیٹ ہوتے رہتے ہیں۔اسی مناسبت سے 76 کورسز نیشنل اسکل کوالی فکیشن فریم ورک (این ایس کیو ایف ، ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت کے مطابق ہیں۔
*************
ش ح۔ع ح ۔رم
U-3764
(Release ID: 1813134)
Visitor Counter : 188