کوئلے کی وزارت

سال 2021-22 کے دوران کوئلے کی پیداوار777.23ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے


کیپٹیو کانوں کی پیداوار میں 30 فیصدکا خاطر خواہ ہوا

18.43 فیصد کے  ا ضافے کے ساتھ  ڈھلائی کے لئے کوئلے کی مقدار بڑھ کر 818.04 میٹرک ٹن ہوئی

Posted On: 01 APR 2022 5:50PM by PIB Delhi

کوئلے  کی وزارت کے عبوری اعداد وشمارکے مطابق 2021-22 کے دوران کوئلے کی کل پیدار777.23 تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ 2020-21 میں یہ پیداوار 716 میٹرک ٹن  تھی ۔ اس طرح اس میں 8.55 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کی پیداوارمیں  اضافہ  ہوا۔اس میں  سال 2020-21 میں 4.43 فیصد کااضافہ ہوا ، یعنی 2020-21 میں کوئلےکی پیداوار 596.24میٹر ک ٹن تھی جو 2021-22 کے مالی سال میں بڑھ کر 622.64 میٹرک ٹن ہوگئی ۔

28.55فیصد کے اضافہ کے ساتھ سنگرینی کولریز کمپنی لمیٹڈ (ایس سی سی ایل) نے 2021-22 کے دوران 65.02 میٹرک ٹن  کوئلہ کی پیداوار کی تھی،جبکہ اسکے مقابلے پچھلے سال اس نے   50.58 میٹرک ٹن پیداوار کی۔ ساتھ ہی ساتھ  کیپٹیو کانوں کی کوئلےکی پیداوار میں  89.57 میٹرک ٹن کا اضافہ ہوا، او ریہ اضافہ 29.47 فیصد ہے ۔ 2020-21 کے دوران یہ پیداوار صرف 69.18 میٹرک ٹن تھی ۔

2021-22 کے دوران کوئلے کی کل ڈھلائی 818.04 میٹرک ٹن تک پہنچ گئی ہےجبکہ پچھلے سال کوئلےکی ڈھلائی 690.71 میٹرک ٹن تھی ۔ اس طرح 2021-22 میں کوئلے کی ڈھلائی میں 18.43 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اسی مدت کے دوران سی آئی ایل نےگزشتہ سال 573.80 میٹرک ٹن کوئلے کی ڈھلائی کی تھی  اوراب 2021-22 میں  اس نے  661.85 میٹرک ٹن کوئلے کی ڈھلائی کی ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ح ا ۔ ف ر

U-3748

                         



(Release ID: 1813070) Visitor Counter : 116


Read this release in: Hindi , Marathi , English