وزارت دفاع
چیف آف آرمی اسٹاف سنگاپور کے دورہ پر روانہ
Posted On:
03 APR 2022 5:00PM by PIB Delhi
چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس)، جنرل ایم ایم نرونے 04 سے 06 اپریل، 2022 تک سنگاپور کے اپنے تین روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔ اس دورہ میں وہ سنگاپور کی سینئر فوجی اور شہری قیادت سے ملاقات کریں گے۔
جنرل نرونے 04 اپریل، 2022 کو کرنجی وار میموریل میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔ آرمی چیف سنگاپور کے وزیر دفاع، آرمی چیف اور دیگر سینئر شخصیات سے ملاقات کریں گے، جس کے دوران وہ ہند-سنگاپور دفاعی تعلقات کو آگے بڑھانے کی راہوں پر بات چیت کریں گے۔
سی او اے ایس انفینٹری گنری ٹیکٹیکل سیمولیشن اور وارگیم سینٹر، علاقائی ایچ اے ڈی آر رابطہ کاری مرکز، انفو فیوزن سینٹر اور چانگی نیول بیس کا بھی دورہ کریں گے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 3716
(Release ID: 1812988)
Visitor Counter : 176