کوئلے کی وزارت

چار ریاستوں کی پانچ کوئلے کی کانیں، کمرشیل نیلامی کی چوتھی قسط کے تحت نیلام کی گئیں


کوئلے کی وزارت ابھی تک  کانوں کی  کامیابی کے ساتھ نیلامی کرچکی ہے

(کوئلے کی کانوں (خصوصی دفعات) کے قانون 2015 کے تحت نیلامی کی چودہویں قسط)

(کانوں اور معدنیاتی (ترقیات اور ضابطے) کے قانون 1957 کے تحت نیلامی کی چوتھی قسط)

Posted On: 02 APR 2022 12:18PM by PIB Delhi

 

کوئلے کی وزارت نے 16 دسمبر 2021 کو  سی ایم (ایس پی) قانون 2015 کے تحت چودہویں قسط اور ایم ایم ڈی آر ایکٹ 1957 کی چوتھی قسط کے تحت تجارتی کانکنی کے لیے کوئلے کے کانوں کی نیلامی کی غرض سے نوٹس انوائٹنگ ٹینڈر (این آئی ٹی) کا آغاز کیا تھا۔ ایم ایس ٹی سی پلیٹ فارم پر 31 مارچ اور یکم اپریل 2022 کو ای نیلامی کی گئی۔ مجموعی طور پر پانچ  سی ایم ایس پی کوئلے کی کانیں نیلامی کے لیے پیش کی گئیں۔ ان کوئلے کی کانوں کا خلاصہ درج ذیل ہے:

  • تمام پانچ کوئلے کی کانیں، مکمل طور پر دریافت شدہ کوئلے کی کانیں ہیں۔
  • کوئلے کی ان پانچ کانوں کے مجموعی ارضیاتی ذخائر 665.08 ملین ٹن ہیں۔ (ایم ٹی)
  • ان کوئلے کی کانوں کے لیے مجموعی پی آر سی 14.756 ملین ٹن سالانہ ہے۔

کوئلے کی کانوں کی تفصیلات درج ذیل فراہم کی گئی ہیں:

نمبرشمار

ریاست کا نام

کان کا نام

ارضیاتی ذخائر (ایم ٹی)

پی آر سی (ایم ٹی پی اے)

کان کے پی آر سی پر مبنی سالانہ پروجیکٹیڈ محصول (روپئے کروڑ میں)

تخمینی سرمایہ جاتی سرمایہ کاری (روپئے کروڑ میں)

تخمینی مجموعی روزگار

1

چھتیس گڑھ

گیئر پلاما آئی وی/6

166.98

4.000

1255.66

600.00

5408

2

جھارکھنڈ

ربودی ا و سی پی

133.17

2.500

367.10

375.00

3380

3

مہاراشٹر

چنورا

17.85

0.256

62.26

38.40

346

4 & 5

اڈیشہ

اتکل بی1 اینڈ بی2

347.08

8.000

1107.05

1200.00

10,816

میزان

665.08

14.756

2,792.07

2,213.40

19,950

تجارتی کوئلے کی کانوں کی نیلامی کی چوتھی قسط کے مجموعی نتائج درج ذیل ہیں:

نمبرشمار

کان کا نام

ریاست

پی آر سی (ایم ٹی پی اے)

ارضیاتی ذخائر (ایم ٹی)

کلوزنگ بولی جمع کی گئی بذریعے

ریزور قیمت (فیصد)

حتمی پیشکش (فیصد)

1

گیئر پلاما آئی وی/6

چھتیس گڑھ

4.000

166.98

جندل اسٹیل اینڈ پاور لمیٹڈ/64898

4.00

85.25

2

ربودی او سی پی

جھارکھنڈ

2.500

133.17

ٹوئنٹی فرست سنیچری مائنگ پرائیویٹ لمیٹڈ/242211

4.00

6.00

3

چنورا

مہاراشٹر

0.256

17.85

بی ایس اسپات لمیٹڈ/64979

4.00

53.00

4 & 5

اتکل بی1 اور بی 2

اڈیشہ

8.000

347.08

جندل اسٹیل ایند پاور لمیٹڈ/64898

4.00

15.25

تجارتی کوئلے کی کانوں کے نیلامی کے عمل کے تحت ،مذکورہ بالا کوئلے کی کانوں سمیت مجموعی طور پر 47 کوئلے کی کانیں قسط- 4 میں ابھی تک کامیابی کے ساتھ نیلام کی جاچکی ہیں جن میں  کلی  طور پر 101.440 ملین ٹن سالانہ مجموعی پی آر سی ہے۔

*****

U.No.3686

(ش ح - اع - ر ا)   

 



(Release ID: 1812882) Visitor Counter : 147