ریلوے کی وزارت

مالی سال 22-2021 میں بھارتی ریلوے کی اہم کامیابیاں

Posted On: 01 APR 2022 3:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی،یکم اپریل 2022/

 مالی سال 22-2021 کے دوران  بھارتی ریلوے (آئی آر) نے   مال برداری کی لوڈنگ ،برق کاری  ، نئی لائن /لائن کو دوہرا کرنے  /گیج میں تبدیلی کرنے  ،  انجنوں کی  پیداوار   اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے  تکنالوجی  کے حصول سمیت  مختلف زمروں میں کئی سنگ میل حاصل کی ہیں۔

مالی سال 22-2021 کے دوران  بھارتی ریلوے  کی حصولیابیوں   کی سرخیاں مندرجہ ذیل ہیں:

  1. مال برداری :    بھارتیہ ریلوے نے 22-2021 کے دوران 1418.10 ایم ٹی     کی مال برداری کی   جبکہ  21-2020 میں 1233.24   ایم ٹی   مال  برداری کی تھی۔   (+184.99 ایم ٹی) +15 فی صد۔  یہ کسی بھی مالی سال میں بھارتی ریلوے کے ذریعہ کی گئی سب سے زیادہ لوڈنگ ہے اور بھارتی ریلوے نے     ستمبر 2020 سے مارچ 2022 تک 19 مہینوں میں سب سے زیادہ ماہانہ لوڈنگ کی ہے۔   

2۔ 22-2021کے دوران  6366  آر کے ایم ایس  کی ریکارڈ  برق کاری کی گئی جو بھارتی ریلوے کی تاریخ میں    اب تک کی سب سےزیادہ برق کاری ہے۔  اس سے پہلے 21-2020 کے دوران سب سے زیادہ     6015 آر کے ایم ایس کی برق کاری کی گئی تھی   ۔  31 مارچ 2022 تک  بھارتیہ ریلوے کے     65141  آر کے ایم میں  بی جی نیٹ ورک  (کے آر سی ایل سمیت) 52247 بی جی آر کے ایم کی برق کاری کی جاچکی ہے  جو بی جی نیٹ ورک کا  80.20   فی صد ہے۔

  1. نئی لائن /دوہرا کرنے  /گیج کی تبدیلی  میں 2904 کلو میٹر  کو مکمل کیا گیا جبکہ   اس کا ہدف 2400 کلو میٹر رکھا گیا تھا اور 21-2020 میں کلو میٹر کی   تکمیل کی گئی تھی۔ یہ پچھلے سال  سے 23 فی صد زیادہ ہے۔  کمیشننگ کے بعد  سے سب زیادہ ہے۔ (ڈی ایف سی  کو چھوڑ کر)
  2.  مالی سال 22-2021 کے دوران  الیکٹرک انجنوں کی سب سے زیادہ پیداوار کی گئی ہے اور  ریلوے  کے ذریعہ  1110  انجنوں کو شامل کیا گیا ہے۔  (965 ریلوے پی یو ایس کے ذریعہ +35 بی ایچ ای ایل کے ذریعہ +110 مادھے پورہ کے ذریعہ)  
  3. اب تک کی سب سے زیادہ اسکریپ کی فروخت کی گئی  ہے جو  5316.1 کروڑ روپے ہے   جبکہ   سال 21-2020 میں اسکریپ کی فروخت   4571.14 کروڑ  روپے تھی۔ (16.2 فی صد زیادہ)  (ہدف :4100 کروڑ روپے)
  1.  اسٹینشوں کی کل پینل /الیکٹرانک   انٹرلاکنگ   444 حاصل کی گئی اور 850 آر کے ایم   کووچھ   لگایا گیا۔

***********

ش ح۔   و ا ۔ج

Uno-3656​​​​​​​



(Release ID: 1812536) Visitor Counter : 160


Read this release in: English , Hindi , Gujarati