وزارت اطلاعات ونشریات

43 ملین گھرانوں کی رسائی والے ڈی ڈی فری ڈش کے نئے چینل لائن اپ کا اعلان

Posted On: 31 MAR 2022 2:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 31 مارچ 2022:

ٹی وی ڈسٹری بیوشن انڈسٹری میں بے مثال ترقی درج کرتے ہوئے دوردرشن فری ڈش 43 ملین سے زائد گھرانوں تک رسائی کے ساتھ ڈی ٹی ایچ کا سب سے بڑا پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ نیلامی کے بہتر عمل کے نتیجے میں صرف 2017 سے 2022 کے درمیان مختلف اصناف میں بہتر معیار اور  چینلوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، دوردرشن کی فری ڈی ٹی ایچ سروس نے 2017 میں 22 ملین سے تقریباً 100 فیصد کی شاندار ترقی کی ہے جو 2022 میں 43 ملین ہوگئی۔

حال ہی میں جاری ہونے والی فکی – ای وائی رپورٹ 2022 اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ڈی ڈی فری ڈش اپنی مستحکم ترقی کی راہ کیوں اور کیسے جاری رکھے ہوئے ہے، "فری ٹیلی وژن نے کم مہنگے ٹیلی وژن سیٹوں، اقتصادی مسائل اور پلیٹ فارم میں نئے  چینلوں کے اضافے کی وجہ سے ایک اندازے کے مطابق 43 ملین صارفین تک رسائی کے لیے اپنی توسیع جاری رکھی ہے۔" رپورٹ میں فری ڈش ڈسٹری بیوٹروں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ڈی ڈی فری ڈش سیٹ ٹاپ باکسز کی فروخت میں سال بہ سال اضافہ ہوا ہے۔

2004 اور 2017 کے درمیان 13 برسوں میں 22 ملین صارفین کے مقابلے میں گذشتہ 5 برسوں کے دوران ڈی ڈی فری ڈش کی ترقی نمایاں ہے۔ 2017 سے 2022 کے درمیان صرف 5 برسوں میں فری ڈش نے مزید 21 ملین صارفین کا اضافہ کیا ہے جس سے مجموعی تعداد 43 ملین ہوگئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001U2H0.jpg

پرسار بھارتی کی ڈی ٹی ایچ سروس ڈی ڈی فری ڈش واحد فری ٹو ایئر (ایف ٹی اے) ڈائریکٹ ٹو ہوم (ڈی ٹی ایچ) سروس ہے جہاں دیکھنے والے کو کوئی ماہانہ سبسکرپشن فیس ادا نہیں کرنی پڑتی۔ اس کے لیے ڈی ڈی فری ڈش سیٹ ٹاپ باکس کی خریداری کے لیے محض تقریباً 2000 روپے کی چھوٹی سی ایک بار کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہوتی ہے۔ https: /prasarbharati.gov.in/free-dish/

ڈی ڈی فری ڈش کی کام یابی کی کہانی کی مزید مثال 2022-23 کے لیے ڈی ڈی فری ڈش کے ایم پی ای جی-2 سلاٹس کی الاٹمنٹ کی تازہ ترین ای نیلامی میں 63  چینلوں کو کام یابی کے ساتھ مختلف اصناف میں سلاٹ مختص کیے گئے ہیں۔ ڈی ڈی فری ڈش کی سبسکرپشن بیس میں اضافے کے مطابق اس سال ڈی ڈی فری ڈش پر  چینلوں کی تعداد میں بھی متعدد بکٹس میں اضافہ ہوا ہے۔ نیوز اور کرنٹ افیئرز کیٹیگری میں  چینلوں کی تعداد 11 سے بڑھ کر 14 ہوگئی ہے جب کہ ہندی میوزک، ہندی اسپورٹس، ہندی ٹیلی شاپنگ  چینلوں، بھوجپوری موویز اور بھوجپوری جنرل انٹرٹینمنٹ  چینلوں کی بکٹ میں 13 سے 16 فیصد تک اضافہ درج کیا گیا ہے۔

ڈی ڈی فری ڈش کل 167 ٹی وی  چینلوں اور 48 ریڈیو  چینلوں کی میزبانی کرتا ہے جن میں 91 دوردرشن  چینل (51 کوبرانڈڈ تعلیمی  چینلوں پر مشتمل) اور 76 نجی ٹی وی  چینل شامل ہیں۔ یکم اپریل 2022 سے ڈی ڈی فری ڈش نجی ٹی وی  چینلوں کا گلدستہ 8 ہندی عام تفریحی  چینلوں، 15 ہندی مووی  چینلوں، 6 میوزک  چینلوں، 22 نیوز  چینلوں، 9 بھوجپوری  چینلوں، 4 بھکتی اور 2 غیر ملکی  چینلوں پر مشتمل ہوگا۔

نئے چینل لائن اپ نے ڈی ڈی فری ڈش گلدستے کو پہلے سے کہیں زیادہ متنوع اور دل کش بنا دیا ہے۔ ڈی ڈی فری ڈش پر پہلی بار شیف سنجیو کپور کے کھانے کے لیے وقف چینل 'فوڈ فوڈ' کا اضافہ کیا گیا ہے۔ کھیلوں کے شوقین افراد کے لیے اچھی خبر ہے کیوں کہ اب ڈی ڈی اسپورٹس کے علاوہ فری ڈش میں ایک اور اسپورٹس چینل 'مائی کیم' ہوگا۔

ذیل میں مختصر توضیحی ویڈیو دیکھیں جو  چینلوں کی تازہ ترین لائن اپ حاصل کرنے کے لیے ڈی ڈی فری ڈش سیٹ ٹاپ باکس سیٹ اپ کرنے کے بارے میں رہ نمائی کر سکتی ہے۔

Table

***

(ش ح - ع ا- ع ر)

U. No. 3579

 



(Release ID: 1811947) Visitor Counter : 231