وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارت-فرانس بحری مشقوں کا 20 واں ایڈیشن، ورون-2022

Posted On: 31 MAR 2022 12:42PM by PIB Delhi

بھارت اور فرانس کی بحری فوجوں کے درمیان باہمی بحری مشقوں کا 20  واں ایڈیشن، ورون -2022، 30  مارچ سے 03  اپریل 2022  سے بحرہ عرب میں  منعقد کی جارہی ہیں۔

دونوں ملکوں کی بحری افواج کے درمیان باہمی بحری مشقیں 1993  میں شروع ہوئی تھیں۔ 2001  میں ان مشقوں کا نام ورون  رکھا گیا تھا اور  یہ بھارت – فرانس کلیدی باہمی تعلقات کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے۔

ان مشقوں میں بحری جہازوں، آبدوزوں، بحری گشتی طیاروں، جنگی طیاروں اور  ہیلی کاپٹروں کے مختلف یونٹ شرکت کر رہے ہیں۔ یہ یونٹ سمندری محاذ  پر اپنے آپریشن کی صلاحیت میں اضافہ کریں گے اور  بحری سکیورٹی کے آپریشن کے درمیان ایک دوسرے  پر انحصار میں اضافے کے علاوہ ایک مربوط  فورس کےطور پر خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے اپنے عزم  کا مظاہرہ کریں گے۔

گزرتے ہوئے وقت   کے ساتھ دائرہ کار اور پیچیدگی میں اضافے کے ساتھ  ورون سیریز کی مشقیں دونوں بحریاؤں کو  ایک دوسرے  کے بہترین طریقہ کار سے سبق حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔ یہ  مشقیں دونوں بحریاؤں کے درمیان آپریشن کی سطح پر تال میل کو بڑھانے کا اہم ذریعہ ہیں اور  سکیورٹی، تحفظ اور عالمی بحری آزادی کے تئیں مشترکہ عزم کو اجاگر کرتی ہیں۔

 

 

۰۰۰۰۰۰۰۰

 

(31-03-2022)

U-3563

(ش ح-وا - ق ر)


(Release ID: 1811839) Visitor Counter : 184