ریلوے کی وزارت

ایک اسٹیشن ایک پروڈکٹ

Posted On: 30 MAR 2022 2:13PM by PIB Delhi

ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔

’ایک اسٹیشن ایک پروڈکٹ‘ کے تصور کا مقصد ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں پر ڈسپلے اور فروخت کے آؤٹ لیٹس فراہم کرکے ہندوستان کی مقامی اور خصوصی مصنوعات اور دستکاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ مصنوعات اس جگہ کے لیے مخصوص ہوں گی اور اس میں مقامی قبائل کے تیار کردہ نوادرات، مقامی بُنکروں کے ہاتھ سے تیار کردہ دستکاری، دنیا کی مشہور لکڑی کی نقش و نگار، چکن کاری اور زری زردوزی جیسے کپڑوں پر کام، یا مصالحہ جات چائے، کافی اور دیگر پروسیس کردہ/نیم پروسیس کردہ فوڈ  اشیاء / مصنوعات ، جو کہ مقامی طور پر علاقے میں پیدا کی جاتی ہیں، شامل ہو سکتے ہیں۔

ہندوستانی ریلوے ان کی مہارت اور معاش کو بہتر بنانے کے لیے مقامی مینوفیکچررز سے حاصل کردہ اشیاء کی فروخت اور فروغ کے لیے شناخت شدہ ریلوے اسٹیشنوں پر اسٹال/ڈھابہ/سیل آؤٹ لیٹس فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس وقت ایک پائلٹ پروجیکٹ زیر نفاذ ہے اور اس مرحلے پر فنڈز کی ضرورت کا اندازہ نہیں لگایا گیا ہے۔

25.03.2022 سے ایک پائلٹ پروجیکٹ  ہر زونل ریلوے پر شروع کیا گیا ہے ۔  ایک پروڈکٹ متعلقہ علاقے اور مقامی علاقے کے  ایک پروڈکٹ کی نشاندہی کی گئی ہے اور اس پروڈکٹ کی فروخت کے لیے اسٹیشن پر جگہ مختص کرنے کا تصور پیش  کیا گیا ہے۔

 

پائلٹ پروجیکٹ کے لیے ریاست کے لحاظ سے اسٹیشنوں کی تفصیلات حسب ذیل  ہیں:

 

شناخت کردہ اسٹیشن

شناخت کردہ پروڈکٹ

ریاست

زون

ڈویژن

پٹنہ جنکشن

مدھوبنی پینٹنگ اور متعلقہ پروڈکٹس

بہار

ای سی آر

داناپور

وشاکھاپٹنم

ایتی کوپاکا کھلونے (لکڑی کے کھلونے)

آندھرا پردیش

ای سی او آر

والٹیئر

ہاوڑہ

ٹینٹ ہینڈ لوم ساڑیاں پلس ہینڈ لوم ٹیکسٹائل

مغربی بنگال

ای آر

ہاورہ

گواہاٹی

آسامی گمچھا

آسام

این ایف آر

لمڈنگ

بنگلورو

چناپٹنا لکڑی کے کھلونے

کرناٹک

ایس ڈبلیو آر

بنگلورو

چنئی سینٹرل

کانچی پورم ساڑیاں

تمل ناڈو

ایس آر

چنئی

تروپتی

کالم کاری ساڑیاں اور ٹیکسٹائل

آندھرا پردیش

ایس سی آر

گنت کال

بالاسور

ناریل کی چٹائی کے پروڈکٹس

اوڈیشہ

ایس ای آر

کھرگ پور

جالیشور

چاندی اور پتھر کے زیورات

اوڈیشہ

ایس ای آر

کھرگ پور

ناگ پور

بانس کی دست کاری

مہاراشٹر

سی آر

ناگ پور

راج کوٹ

ٹیراکوٹہ/ سیرامک مصنوعات

گجرات

ڈبلیو آر

راج کوٹ

کوٹہ

کوٹہ دوریا ساڑیاں

راجستھان

ڈبلیو سی آر

کوٹہ

بلاس پور

ڈوکرا بیل میٹل ہینڈی کرافٹ مصنوعات

چھتیس گڑھ

ایس ای سی آر

بلاس پور

گورکھ پور

ٹیراکوٹہ ہینڈی کرافٹ

اترپردیش

این ای آر

لکھنؤ

بنارس

اعظم گڑھ کالے مٹی کے برتن

اترپردیش

این ای آر

بنارس

وارانسی کینٹ

لکڑی کے کھلونے

اترپردیش

این  آر

لکھنؤ

پانی پت

ہینڈلوم اور اچار

ہریانہ

این آر

دہلی

جے پور

سنگ نیری پرنٹ اشیا اور جے پوری رضائی

راجستھان

این ڈبلیو آر

جے پور

آگرہ کینٹ

سنگ  مرمر ہینڈی کرافٹ

اترپردیش

این سی آر

آگرہ

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

*****

 

ش ح۔ اک۔ ت ع

U NO: 3556



(Release ID: 1811822) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Marathi , Bengali