امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
جون 2021 سے 14 مارچ 2022 تک 62.84 ایل ایم ٹی کے بقدر پام آئل درآمد کیا گیا
مرکز نے ریفائنڈ پام آئل کی مفت درآمدات میں 31 دسمبر 2022 تک توسیع کی
Posted On:
30 MAR 2022 4:06PM by PIB Delhi
صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ سادھوی نرنجن جیوتی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے نوٹیفکیشن نمبر 2015۔2020/46 مؤرخہ 20 دسمبر 2021 کے ذریعہ ، آئی ٹی سی ایچ ایس 15119010، 15119020 اور 15119090 کے تحت ، ریفائنڈ پام آئل کی مفت درآمدات کے لیے 31 دسمبر 2022 تک توسیع دے دی ہے۔ اس کے علاوہ یہ اطلاع بھی فراہم کی گئی کہ جون 2021 سے 14 مارچ 2022 تک 62.84 ایل ایم ٹی کے بقدر پام آئل درآمد کیا گیا۔
گھریلو سطح پر تیلوں کی دستیابی کو بہتر بنانے اور خوردنی تیلوں کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے، حکومت نے اوپن جنرل لائسنس (او جی ایل) کے تحت خوردنی تیلوں کی درآمدات کی اجازت دے دی ہے۔
*****
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:3515
(Release ID: 1811747)