خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

آنگن واڑی اور آشا کارکنان کی فلاح و بہبود

Posted On: 30 MAR 2022 2:46PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،30 مارچ 2022/

پردھان منتری غریب کلیان پیکج (پی ایم جی کے پی) کووڈ19 سے لڑنے والے ہیلتھ کیئرورکرس کے لئے انشورنس  اسکیم  شروع کی گئی تھی تاکہ  22.12 لاکھ   صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں  کو  50 لاکھ روپے کا  جامع ذاتی  حادثہ کوور   فراہم کیا جاسکے اور اسے  آشا کے ساتھ ساتھ   آنگن واڑی ورکرس  پر بھی   بڑھادیا گیاہے۔  کووڈ-19 کے مریضوں کے براہ راست رابطہ    اور دیکھ بھال میں   رہنے والے  مذکورہ کارکنان  کےلئے کچھ شرائط کی تکمیل تک   اس سے متاثر ہونے کا   خطرہ ہوسکتا ہے۔   ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے  کہا گیا ہے کہ  وہ آشا کے ساتھ ساتھ   آنگن واڑی ورکرس کے لئے  حفاظتی آلات   جیسے ماسک، دستانے ، صابن اور سینی ٹائزر وغیرہ کی فراہمی کو   یقینی بنائیں۔

قومی صحت مشن کے تحت ،  آشا کو  کمیونٹی صحت  رضاکار ہونے کا   تصورکیا گیاہے  اور وہ   کام /سرگرمی  پرمبنی  مراعات کے حق دار ہیں۔ حالانکہ، آشا کے ذریعہ   کووڈ-19 وبا سے متعلق  کاموں میں اہم تعاون کو دیکھتے ہوئے، ریاستوں کو صلاح دی گئی تھی   کہ وہ  کووڈ-19 سے متعلق   کاموں میں لگی  آشاؤں کے لئے کووڈ 19 کے   وسائل کا استعمال کرتے ہوئے   ایک ہزارروپے فی ماہ    اضافی مراعاتی رقم کی  ادائیگی کریں۔ کووڈ-19 صحت نظام کی تیاری  اور ردعمل پیکج  کے تحت۔ موجودہ ریگولر اور ریکرنگ مراعات کے   پوری  ادائیگی کے لئے بھی  پرویژن کئے گئےہیں۔ آشا کے لئے  اضافی کووڈ-19 مراعات کے ساتھ وباکے دوران ضروری صحت خدمات کی تقسیم کو  یقینی بنانے کے لئے 2 ہزار روپے فی ماہ   کی اضافی رقم  دی۔

پی ایم پوشن (جسے پہلے مڈڈےمیل اسکیم کے طور پر جانا جاتا تھا) کے تحت   کک کم ہیلپرس   (سی سی ایچ) اسکولوں میں گرم پکا ہوا کھانا تیار کرنے اور پروسنے کے لئے لگے ہوئے ہیں۔ ان کی خدمات کی عزت  کرتے ہوئے  ، سی سی ایچ کو ایک سال میں دس مہینے کے  ہر اونیرری ادائیگی کے لئے   فی ماہ  ایک ہزار روپے    دیئے جاتےہیں۔ متعلقہ ریاستی سرکاروں  اور نوٹی فائیڈ   سوکھا متاثر علاقوں میں  گرمی کی چھٹیوں کے دوران   پرائمری اسکولوں میں   گرم پکا ہوا  کھانا تیار کرنے اور پروسنے کےلئے  سی سی ایچ کو   آنریریم بھی   دیا جاتا ہے۔

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران آئی سی ڈی ایس کے لئے مختص شدہ سالانہ  رقم کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

نمبر شمار

مالی سال

آئی سی ڈی ایس کے لئے مختص شدہ رقم(روپے  کروڑ میں)

1.

2016-17

14,000.00

2.

2017-18

15,245.19

3.

2018-19

16,334.88

4.

2019-20

19,834.37

5.

2020-21

20532.38

 

مختص شدہ بجٹ تمام استفادہ کنندگان کو اضافی غذائیت فراہم کرنے ا ور اسکیم کارکنوں کو  انشورنس کور کے  فوائد فراہم کرنے کےلئے کافی ہے۔

 یہ معلومات خواتین اور بچوں کی  بہبود کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے  آج راجیہ سبھا میں  ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-3501

 



(Release ID: 1811729) Visitor Counter : 166


Read this release in: English , Manipuri , Tamil