کابینہ

مرکزی کابینہ نے ’ایم ایس ایم ای کی کارکردگی کو بہتر کرنے اور اسے تیز رفتار بنانے‘ کے لیے 808 ملین امریکی ڈالر  کو منظوری دی

Posted On: 30 MAR 2022 2:23PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، مرکزی کابینہ نے آج ’ایم ایس ایم ای کی کارکردگی کو بہتر کرنے اور اسے تیز رفتار بنانے (آر اے ایم پی یا ریمپ)‘ کے عالمی بینک  کی جانب سے امداد یافتہ پروگرام کے لیے 808 ملین امریکی ڈالر یا 6062.45 کروڑ روپے کو منظوری دی ہے۔ آر اے ایم پی ایک نئی اسکیم ہے، جس کی شروعات مالی سال 23-2022 میں ہوگی۔

اس میں شامل اخراجات:

اس اسکیم کا کل خرچ 6062.45 کروڑ روپے یا 808 ملین امریکی ڈالر ہے، جس میں سے 3750 کروڑ روپے یا 500 ملین امریکی ڈالر عالمی بینک کی جانب سے بطور لون فراہم کیا جائے گا، جب کہ بقیہ 2312.45 کروڑ روپے یا 308 ملین امریکی ڈالر کا انتظام حکومت ہند (جی او آئی) کے ذریعے کیا جائے گا۔

نکتہ وار تفصیلات:

’ایم ایس ایم ای کی کارکردگی  کو بہتر کرنے  اور اسے تیز رفتار بنانے (آر اے ایم پی یا ریمپ)‘ عالمی بینک کی جانب سے امداد یافتہ سینٹرل سیکٹر کی ایک اسکیم ہے، جس کے ذریعے بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعت کاری کی وزارت (ایم او ایم ایس ایم ای) کے کورونا وائرس مرض 2019 (کووڈ) کے تئیں مزاحمت اور بحالی سے متعلق متعدد کاموں کو تعاون فراہم کیا جاتا ہے۔

پروگرام کا مقصد بازار  اور  قرض تک ایم ایس ایم ای کی رسائی  کو بہتر کرنا، مرکز اور ریاست میں موجود مختلف اداروں اور حکومت کو مضبوط کرنا، مرکز اور ریاست کے درمیان روابط اور شراکت داری کو بہتر کرنا،  ایم ایس ایم ای کو تاخیر سے ہونے والی ادائیگی اور فراہم کنندگان کے ذریعے ایم ایس ایم ای کو خاص کر ماحولیات کے مواقف مصنوعات اور کارراوئیاں مہیا کرانے سے متعلق مسائل کو حل کرنا ہے۔

قومی سطح پر ایم ایس ایم ای کی صلاحیت سازی کے علاوہ، آر اے ایم پی پروگرام ریاستوں میں ایم ایس ایم ای کی نفاذی صلاحیت اور کوریج کو بڑھانے کی بھی کوشش کرے گا۔

بڑے اثرات بشمول روزگار پیدا کرنے کا امکان اور مستفیدین کی تعداد:

آر اے ایم پی پروگرام، ایم ایس ایم ای سیکٹر میں عام اور کووڈ سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے موجودہ ایم ایس ایم ای اسکیموں میں، خاص طور پر مسابقت کے محاذ پر، اضافہ کرے گا۔ مزید برآں،  یہ پروگرام صلاحیت سازی، رہنمائی، ہنرمندی کے فروغ، معیار میں اضافہ، ٹیکنالوجیکل تجدید، ڈیجیٹائزیشن،  رابطہ اور مارکیٹنگ پروموشن وغیرہ میں جن رکاوٹوں کو ٹھیک سے دور نہیں کیا گیا ہے، انہیں دور کر ے گا۔

آر اے ایم پی پروگرام، ریاستوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر اشتراک کے ساتھ،  نوکریاں فراہم کرنے، بازار کو فروغ دینے، پیسے کا انتظام کرنے کا کام کرے گا اور  کمزور طبقات اور سبز بنانے کی پہل میں مدد کرے گا۔

جن ریاستوں میں ایم ایس ایم ای نچلی سطح پر ہے، وہاں یہ پروگرام آر اے ایم پی کے تحت آنے والی اسکیموں کے زیادہ اثرات کا استعمال کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر اسے ترتیب دینے کی کوشش کرے گا۔ ان ریاستوں کے ذریعے تیار کیے گئے ایس آئی پی، بہتر ایم ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی کے لیے روڈ میپ کے طور پر کام کریں گے۔

آر اے ایم پی ’آتم نربھر بھارت‘ کے مشن کی تکمیل کرے گا۔ اس کے لیے وہ صنعت کے معیاروں میں اختراع و اضافہ کی سہولت فراہم کرے گا،  ایم ایس ایم ای کو مسابقتی اور خود کفیل بنانے کے لیے ضروری ٹیکنالوجیکل ان پٹ پر عمل کرے گا اور انہیں فراہم کرائے گا، برآمدات بڑھانے، درآمدات  میں مدد کرنے، اور گھریلو پیداوار کو فروغ دینے کا کام کرے گا۔

اس طرح ،آر اے ایم پی پروگرام:

  • مسابقتی صلاحیت اور تجارتی پائیداری کو بہتر بنانے کے لیے ایم ایس ایم ای سے متعلق  مزید کارگر اور کفایتی طریقوں کی فراہمی کو ممکن بنانے کے مقصد سے شواہد پر مبنی پالیسی اور پروگرام کو تیار کرنے کے لیے  بڑھی ہوئی صلاحیت کے ذریعے ایک ’پالیسی ساز‘ ثابت ہوگا۔
  • بین الاقوامی تجربات کا فائدہ اٹھا کر پیمانہ طے کرنے، بہترین طور طریقوں/کامیابی کی کہانیوں کو شیئر کرنے اور ان کا اظہار کرنے کے ذریعے ایک ’علم فراہم کرنے والا‘ ثابت ہوگا، اور
  • اعلیٰ سطحی ٹیکنالوجی، جس کی وجہ سے جدید ترین مصنوعی ذہانت، ڈیٹا اینالیٹکس، انٹرنیٹ آف تھنگس (آئی او ٹی)، مشین لرننگ وغیرہ کے ذریعے ایم ایس ایم ای کی ڈیجیٹل اور تکنیکی منتقلی ہوتی ہے، تک رسائی فراہم کرنے کے ذریعے ایک ’ٹیکنالوجی فراہم کنندہ‘ ثابت ہوگا۔

ملک بھر میں اپنے اثرات کے ساتھ ریمپ پروگرام بالواسطہ یا بلا واسطہ ان تمام 63 ملین صنعتوں کو فائدے پہنچائے گا جو ایم ایس ایم ای کی اہلیت رکھتی ہیں۔

کل 555000 ایم ایس ایم ای کو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے قابل بنانے کے نقطہ نظر سے خاص طور پر  نافذ کیا جائے گا۔ اس کے لیے علاوہ، اس پروگرام کے تحت سروس سیکٹر کو شامل کرنے کے لیے ہدف شدہ بازار کی توسیع کرنے اور تقریباً 70500 خواتین ایم ایس ایم ای کا اضافہ کرنے کا تصور کیا گیا ہے۔

نفاذ کی حکمت عملی اور اہداف:

پروگرام نے ابتدائی مشن اور مطالعوں کے بعد دو نتیجہ والے شعبوں کی نشاندہی کی ہے: (1) ایم ایس ایم ای پروگرام کے اداروں اور حکومت کو مضبوط کرنا، اور (2) بازار تک رسائی، کمپنی کی صلاحیتوں اور قرض تک رسائی میں تعاون کرنا۔

بازار تک رسائی اور مسابقتی صلاحیت میں بہتری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، ایم ایس ایم ای کی وزارت کے موجودہ پروگراموں کی حمایت کرنے کے لیے ادائیگی سے متعلق اشاروں (ڈی ایل آئی) سے الگ وزارت کے بجٹ میں آر اے ایم پی کے ذریعے فنڈ آئے گا۔

عالمی بینک سے آر اے ایم پی کے لیے  فنڈ کی فراہمی، ادائیگی سے وابستہ درج ذیل اشاریوں کو پورا کرنے پر کی جائےگی:

  1. قومی ایم ایس ایم ای کی بہتری کے ایجنڈے کو نافذ کرنا
  2. ایم ایس ایم ای سیکٹر کے مرکز –ریاست تعاون کو تیز کرنا
  3. ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اسکیم (سی ایل سی ایس-ٹی یو ایس) کی اثر انگیزی کو بڑھانا
  4. ایم ایس ایم ای کے لیے قابل حصول  مالیاتی بازار کو مضبوط بنانا
  5. بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں (سی جی ٹی ایم ایس ای) اور ’گرننگ اینڈ جینڈر‘ ڈیلیوری کے لیے کریڈٹ گارنٹی ٹرسٹ کی اثرانگیزی کو بڑھانا
  6. تاخیر سے ہونے والی ادائیگی کے واقعات کو کم کرنا

آر اے ایم پی کا اہم حصہ اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے منصوبے (ایس آئی پی) تیار کرنا ہے، جس میں تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مدعو کیا جائے گا۔

ایس آئی پی میں پہچان اور  آر اے ایم پی کے تحت ایم ایس ایم ای کی شمولیت کے لیے ایک رسائی اسکیم، اہم رکاوٹوں اور فرق کی شناخت، مخصوص حصولیابی اور پروجیکٹ کا تعین اور قابل تجدید توانائی، دیہی اور غیر زرعی کاروبار، تھوک اور  خوردہ تجارت، دیہی اور گھریلو صنعت، خواتین صنعت کار وغیرہ سمیت ترجیحی شعبوں میں کوششوں کے لیے ضروری بجٹ پیش کرنا شامل ہے۔

آر اے ایم پی کی جامع نگرانی اور پالیسی کا تجزیہ ایک  اعلیٰ سطحی قومی ایم ایس ایم ای کونسل کے ذریعے کیا جائے گا، جس میں مختلف وزارتوں کے نمائندوں سمیت ایم ایس ایم ای وزیر شامل ہوں گے۔ آر اے ایم پی کے تحت  ڈیلیوری کے قابل مصنوعات کی نگرانی کے لیے ایم ایس ایم ای وزارت کے سکریٹری کی صدارت میں ایک پروگرام کمیٹی ہوگی۔ اس کے علاوہ، دن بہ دن کے نفاذ کے لیے قومی سطح پر مزید ریاستوں میں پروگرام مینجمنٹ اکائیاں ہوں گی، جس میں ایم ایس ایم ای وزارت اور ریاستوں کے تعاون سے صنعت سے مسابقتی طور پر منتخب کیے گئے پیشہ ور اور ماہرین شامل ہوں گے، جو آر اے ایم پی پروگرام کو نافذ کرنے، اس کی نگرانی اور تجزیہ کرنے کے لیے ہوں گے۔

دائرے میں آنے والی ریاستیں/ضلعے:

تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایس آئی پی تیار کرنے کے لیے مدعو کیا جائے گا اور ایس آئی پی کے تحت دی جانے والی تجویزوں کو ان کے تجزیہ کی بنیاد پر فنڈ دیا جائے گا۔

فنڈنگ معروضی انتخاب کے پیمانے پر مبنی ہوگی اور ایس آئی پی کا تجزیہ اور اس کی منظور ایم ایس ایم ای وزارت کے ذریعے متعینہ سخت طریقہ کار کے ذریعے دی جائے گی۔

پس منظر:

حکومت ہند نے آر اے ایم پی کی تجویز پیش کی تھی اور اسے شکل عطا کیا تھا، تاکہ ایم ایس ایم ای کو یوکے سنہا کمیٹی، کے وی کامتھ کمیٹی اور وزیر اعظم کی اقتصادی صلاح کار کونسل (پی ایم ای اے سی) کی سفارشوں کے مطابق مضبوط بنایا جا سکے۔

محکمہ اقتصادی امور نے 97ویں جانچ کمیٹی کی میٹنگ میں آر اے ایم پی پر  پہلی تجویز کو منظوری دے دی تھی۔ اس کے بعد مشنوں، ریاستوں اور دیگر متعلقین کے ساتھ  بڑے پیمانے پر صلاح و مشورہ ہوا اور عالمی بینک کے ذریعے تکنیکی اور  وفاداری سے متعلق جانچ کی گئی ہے۔ اس کے بعد، اخراجاتی فائننس کمیٹی (ای ایف سی) نوٹ تیار کیا گیا اور اسے وزارتوں/محکموں کے کمنٹ حاصل کرنے کے لیے پیش کیا گیا۔ ای ایف سی نے 18 مارچ، 2021 کو منعقد اپنی میٹنگ میں مذکورہ نوٹ پر گفتگو کی اور کابینہ کے ذریعے غور کرنے کے لیے تجویز کی سفارش کی۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3493



(Release ID: 1811582) Visitor Counter : 200