وزیراعظم کا دفتر

پانچویں بمسٹیک  سربراہ کانفرنس

Posted On: 30 MAR 2022 12:01PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی  نے  آج پانچویں بمسٹیک (کثیر شعبہ جاتی ، تکنیکی اور معاشی تعاون کے لئے خلیج بنگال پہل) سربراہ کانفرنس میں شرکت کی، جس کی میزبانی  ورچوئل طریقے سے سری لنکا کی جانب سے کی گئی تھی، جو بمسٹیک  کا موجودہ چیئر  مین ہے۔

پانچویں بمسٹیک  سربراہ کانفرنس سے قبل ہائیبرڈ موڈ میں 28 اور 29 مارچ  کو ، کولمبو میں  سینئر  افسران اور خارجی  امور کے وزیر کی سطحوں پر  تیاری میٹنگیں ہوئی تھیں۔

اس سربراہ کانفرنس کا موضوع ہے ‘‘ایک لچک دار خطے، خوشحال معیشتیں، صحت مند عوام کے لئے’’۔ اس سربراہ کانفرنس میں ممبر ملکوں کی  اہم  موجودہ ترجیحات  پر خاص توجہ دی گئی ہے اور  بمسٹیک کی جانب سے کوششوں پر بھی  توجہ دی گئی ہے تاکہ  تعاون کی ایسی  سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکے، جو  کووڈ – 19  عالمی وبا کے  معاشی اور ترقیاتی  نتائج سے نمٹنے کے لئے ممبر ملکوں کے پروگراموں میں مدد دے سکیں۔ اس سربراہ کانفرنس کا  خاص  نتیجہ بمسٹیک چارٹر  کی منظوری اور اس پر  دستخط  کرنا شامل تھا، جو  الگ الگ ملکوں کو  ایک تنظیم کی شکل میں بطور رکن ریاست جمع ہونے کا  موقع فراہم کرے گا اور  یہ ملک  خلیج بنگال پر بہتر طور پر انحصار  کرسکیں گے۔

اس سربراہ کانفرنس  نے  لیڈروں کی جانب سے ٹرانسپورٹ کنکٹی وٹی کے لئے ماسٹر پلان کی منظوری کے ساتھ  بمسٹیک کنکٹی وٹی ایجنڈے میں حاصل کی جارہی خاطر خواہ پیش رفت بھی دیکھی ہیں، جنہوں نے  مستقبل میں اس خطے میں سرگرمیوں سے متعلق کنکٹی وٹی کے لئے ایک  رہنما فریم ورک وضع کئے ہیں۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم نے بمسٹیک علاقائی کنکٹی وٹی،  تعاون اور سکیورٹی  کی اہمیت  کا ذکر کیا اور اس سلسلے میں بہت سی تجاویز  پیش کیں۔ وزیراعظم نے  ساتھی لیڈروں سے اپیل کی کہ وہ خلیج بنگال کو  بمسٹیک ممبر ملکوں میں کنکٹی وٹی، خوشحالی اور سکیورٹی  کے ایک پل میں تبدیل کریں۔

وزیراعظم نریندر مودی ، دیگر  ملکوں کے لیڈروں  کے ساتھ  تین بمسٹیک  سمجھوتوں  پر دستخط کے دوران موجود تھے، جو  جاری تعاون سرگرمیوں میں حاصل کی جارہی  پیش رفت کی نمائندگی کرتی ہے۔ ان جاری سرگرمیوں میں  (1) مجرمانہ معاملات میں آپسی  قانونی امداد سے متعلق بمسٹیک  کنوینشن، (2) سفارتی تربیت کے شعبے میں آپسی  تعاون سے متعلق بمسٹیک مفاہم نامہ  اور (3) بمسٹیک ٹیکنالوجی ٹرانسفر  سہولت کے قیام سے متعلق  ایسوسی ایشن کا میمورنڈم، شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح-ح  ا - ق ر)

U-3481



(Release ID: 1811282) Visitor Counter : 173