سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بزرگ شہریوں سے متعلق قومی پالیسی

Posted On: 29 MAR 2022 4:34PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومیک آج  لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ بزرگ افراد سے متعلق قومی پالیسی، جس کا جنوری 1999 میں اعلان کیا گیا تھا، اب بھی اہم اور درست ہے۔ یہ معمر افراد کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے مالی اور خوراک کی ضمانت، صحت کی دیکھ بھال، پناہ گاہ، تحفظ اور دیگر ضروریات کو یقینی بنانے کے لیے ریاستی تعاون کا تصور پیش  کرتی ہے۔ یہ پالیسی اس وقت تک درست ہے جب تک اسے تبدیل یا اپ ڈیٹ نہیں کیا جاتا۔

عمر کے ساتھ، بزرگ شہریوں کو دیکھ بھال کرنے والے خاندان اور سستی صحت کی سہولیات کی ضرورت ہوتی ہے۔ بزرگ شہریوں کو عام زندگی گزارنے کے قابل بنانے کے لیے مختلف اسکیمیں اور پروگرام بشمول انکم ٹیکس میں رعایتیں اور بزرگ شہریوں کو پنشن، انٹر جنریشنل بانڈنگ وغیرہ پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

****

 

ش ح۔ ا ک  ۔ ر ب

U NO : 3468



(Release ID: 1811252) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Bengali , Tamil , Malayalam