قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی پریکشا پہ چرچا - 2022 پروگرام کے دوران طلباء، اساتذہ اور والدین سے بات چیت کریں گے


پروگرام میں شرکت کے لئے ای ایم آر  اسکولوں کے ہزاروں طلباء نے  اساتذہ کے ساتھ پروگرام میں شرکت کے لئے رجسٹریشن کرایا

Posted On: 29 MAR 2022 5:03PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا طلباء، اساتذہ اور والدین کے ساتھ  منفرد بات چیت کا پروگرام پریکشا پہ چرچا  ( پی پی سی ) – 2022 کے 5 ویں  ایڈیشن کا انعقاد ، اس سال یکم اپریل  ، 2022 ء کو صبح 11 بجے  نئی دلّی میں کیا جائے  گا ۔

         طلباء کے انتخاب کے لئے نویں سے بارہویں جماعت کے بچوں، اساتذہ اور والدین کے لئے آن لائن مقابلے کا انعقاد کیا گیاتھا ۔ یہ مقابلہ 28 دسمبر  ، 2021 ء سے 3 فروری  ، 2022 ء تک مائی گوو پلیٹ فارم کے ذریعے منعقد کیا گیا تھا ۔ قبائلی امور کی وزارت نے اپنے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں ( ای ایم آر ایس )  کے طلباء کی پرجوش شرکت کی حوصلہ افزائی کی۔ ای ایم آر ایس اساتذہ کے ساتھ ہزاروں طلباء نے پروگرام میں حصہ لینے کے لئے اندراج کرایا ہے۔

         یہ  تعلیم کی مرکزی وزارت کے اسکولی تعلیم اور خواندگی  کے محکمے کی ایک پہل ہے  ، جس میں وزیر اعظم طلبا کے ساتھ بات چیت کریں گے اور  امتحانات  سے متعلق ، اُن کے سوالات کے جواب دیں گے  ۔ یہ پروگرام ،  جس کا بہت انتظار کیا جا رہا ہے   ، ٹی وی چینلوں اور ڈیجیٹل میڈیا  پر دن میں 11 بجے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   ) 

U. No. 3441


(Release ID: 1811201) Visitor Counter : 147