شہری ہوابازی کی وزارت
شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) معقول ہوائی کرایوں کو یقینی بنانے کے لیے ماہانہ بنیادوں پر بعض راستوں پر ہوائی کرایوں کی نگرانی کرتا ہے
ہوائی کرایہ کی زیادہ سے زیادہ حد 15 دن کے چکر کے لیے رولنگ کی بنیاد پر قابل اطلاق ہوتی ہے
Posted On:
28 MAR 2022 2:52PM by PIB Delhi
نئی دہلی:28؍مارچ2022: شہری ہوا بازی کی وزارت میں وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ ہوائی کرایوں کو حکومتوں کے ذریعہ منظم نہیں کیا جاتا ہے۔ قاعدہ 135 کے ذیلی اصول (1)، ہوائی جہاز کے قواعد 1937 کے تحت، ایئر لائنز آپریشن کی لاگت، سروس کی خصوصیات، مناسب منافع اور عام طور پر مروجہ ٹیرف سمیت تمام متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب ٹیرف طے کرنے کے لیے آزاد ہیں۔ ایئرلائنز کے ذریعہ قائم کردہ ہوائی کرایہ ان کی متعلقہ ویب سائٹ پر رول 135، ایئر کرافٹ رولز 1937 کے ذیلی اصول (2) کے تحت شائع کیا جاتا ہے۔
حد سے زیادہ چارجنگ اور ہوائی کرایوں میں اچانک اضافے کو روکنے اور طے شدہ گھریلو ایئر لائنز کے ذریعے شفافیت کو فروغ دینے کے لیے شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) نے 2010 کا ایئر ٹرانسپورٹ سرکلر 02 جاری کیا ہے جس میں ایئر لائنز کو اپنی متعلقہ ویب سائٹس پر اپنے نیٹ ورک پر کرایہ کے مختلف زمروں اور بازار میں پیش کیے جانے کے انداز میں ٹیرف شیٹ روٹ ظاہر کرنے کی ضرورت ہے۔
ڈی جی سی اے کے پاس ایک ٹیرف مانیٹرنگ یونٹ ہے جو ماہانہ بنیادوں پر بعض راستوں پر ہوائی کرایوں کی نگرانی کرتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ایئر لائنز ان کی طرف سے اعلان کردہ حد سے باہر ہوائی کرایہ وصول نہ کریں۔
گزشتہ دو برسوں کے دوران کووڈ-19 وبائی امراض نے ہوا بازی کے شعبے سمیت کاروباروں کی آمدنی کے سلسلے کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ عام حالات میں حکومت کی طرف سے ہوائی کرایوں کو نہ تو قائم کیا جاتا ہے اور نہ ہی ان کو منظم کیا جاتا ہے۔ تاہم غیر معمولی حالات کی وجہ سے حکومت کی طرف سے ایک خاص اقدام کے طور پر اوپری اور نچلی حد کے ساتھ کرایہ کے بینڈ متعارف کرائے گئے تھے۔ کرایہ کے بینڈ مسافروں کے ساتھ ساتھ ایئر لائنز کے مفادات کے تحفظ کے دوہرے مقصد کو پورا کرتے ہیں۔
ایوی ایشن ٹربائن فیول (اے ٹی ایف) کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافے کے پیش نظر وقتاً فوقتاً کرایوں پر نظر ثانی کی جاتی ہے تاکہ مسافروں کے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے ہوا بازی کے شعبے کو قابل عمل بنایا جا سکے۔ فی الحال 15 دن کے چکر کے لیے کرایہ کی حد کا اطلاق رولنگ کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ حکومت باقاعدگی سے صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔ مزید برآں گھریلو شیڈول آپریشنز اور کرایہ کی حد میں نرمی سے متعلق فیصلے موجودہ کووڈ-19 کی صورتحال، آپریشنز کی حیثیت اور ہوائی سفر کے لیے مسافروں کی مانگ سے مشروط ہیں۔
************
ش ح۔م ع۔ع ن
(U: 3356)
(Release ID: 1810634)