الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

نیشنل سپرکمپیوٹنگ  مشن کے تحت آئی آئی ٹی کھڑگ پور میں پیٹااسکیل سُپرکمپیوٹر‘‘پرم شکتی’’ کی تنصیب


سُپرکمپیوٹر کی فراہمی کامقصدسائنس اور انجینئرنگ کے کثیر شعبہ جاتی میدانوں میں  تحقیق اور ترقی کے اقدامات کو  رفتار بخشنا ہے

Posted On: 28 MAR 2022 11:17AM by PIB Delhi

نیشنل سپرکمپیوٹنگ مشن (این ایس ایم) ایک ایسا مشن ہے  جس کو  الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) اور  سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمے کے ذریعہ  مشترکہ طور پر  آگے بڑھایا جارہا ہے  اوراس کا کام کاج جدید کمپیوٹنگ کی ترقی کے مرکز (سی-ڈی اے سی) اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (آئی آئی ایس سی) بنگلور کے ذریعہ مشترکہ طور پر  چلایا جارہا ہے۔ قومی سپرکمپیوٹنگ مشن کے چار  اہم ستون یعنی بنیادی ڈھانچہ، استعمال،تحقیق و ترقی،ایچ آر ڈی اطمینان بخش طورپر کام کررہے ہیں  جس کا مقصد ملک میں اندرون ملک تیار کردہ سپرکمپیوٹنگ  ماحولیاتی نظام کو ترقی دینے کی ہدف کی  حصولیابی ہے ۔

سی- ڈی اے سی کو مشن کے تعمیری طریقہ کار کے تحت سپرکمپیوٹنگ کی ڈیزائننگ، تیاری، تنصیب اور شروعات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔اس مشن کا منصوبہ ہے کہ 64 پیٹافلاپس سے زیادہ  کی مجموعی کمپیوٹنگ صلاحیت  کے حامل 24 نظام تیار اورنصب کئے جائیں۔اب تک سی- ڈی اے سی نے آئی آئی ایس سی، آئی آئی ٹیز، آئی آئی ایس ای آر پونے، جے اینڈ سی اے ایس آر، این اےبی آئی۔ موہالی اور سی- ڈی اے سی میں این ایس ایم فیز I اور فیز II کے تحت ایسے 11 نظام نصب کئے ہیں ۔  ان کی شماریاتی صلاحیت20 پیٹافلاپس  سے زیادہ ہے ۔آج کے دن تک تقریباً 3700 تحقیق کاروں نے  پورے ملک میں ایم ایس ایم نظام پر کام کرتے ہوئے  مجموعی طور پر 3670000 حساب کتابی کام کامیابی کے ساتھ مکمل کرلئے ہیں ۔ ملک بھر میں بہت سے اداروں نے نصب کردہ سپر کمپیوٹر نظام میں تحقیق و ترقی سے وابستہ برادری کی ، عام سنگ میل ، مقاصد اور سائنٹفک اورسماجی استفادہ کے لئے مصنوعات تک رسائی میں مدد کی ہے ۔

تعمیری مشن کے تحت ، سی- ڈی اے سی ، مرحلہ وار طریقے سے اندرون ملک تیار کردہ سپرکمپیوٹنگ نظام تعمیر کررہی ہے  جس کے ذریعہ دیسی طور پر ڈیزائن اور تیار کردہ سپرکمپیوٹر وجود میں آرہے ہیں ۔ اس ادارے نے کمپیوٹر سرور ‘‘رودرا’’ اس کے علاوہ ہا ئی اسپیڈ انٹرکنیکٹ‘‘تری نیترا’’ کوڈیزائن اور تیار کیا ہے ، جو کہ سپرکمپیوٹروں میں استعمال کی جانے وا لی بڑی ذیلی اسمبلیاں ہیں ۔

این ایس ایم کے تحت  تیار کی جارہی  بڑے پیمانے کی  چند  سہولتوں میں  درج ذیل شامل ہیں:

  • جینومکس اور دواؤں کی دریافت کے لئے ایم ایس ایم پلیٹ فارم
  • شہری ماڈلنگ: شہری ماحولیاتی امور  (موسمیات ، آبیات، ایئرکوالٹی) کی دیکھ بھال کے لئے ڈسیژن سپورٹ فریم ورک۔
  • ہندوستان کے دریائی طاشوں کے لئے سیلاب کا پیشگی انتباہ اور پیشین گوئی نظام۔
  • تیل اور گیس کی کھوج میں مدد کرنے کے لئے زلزالی تصویر بنانے کے لئے ایچ پی سی سافٹ ویئر سوٹ۔
  • ایم پی پی ایل اے بی : ٹیلی مواصلات نیٹ ورک سے بھر پور استفادہ۔

کامیابیوں کے مسلسل جاری رہنے و الے اپنے سفر کے ایک حصے کے طور پر ، ایم ایس ایم نے  آئی آئی ٹی کھڑگ پور میں ایک سپرکمپیوٹر نصب کیا ہے جس کا نام ‘‘پرم شکتی’’ ہے  اور جس کی سپرکمپیوٹنگ کی صلاحیت 1.66 پیٹا فلاپس ہے ۔یہ نظام این ایس ا یم کے پہلے مرحلے کے تحت  سی- ڈی اے سی کے ذریعہ ڈیزائن اورشروع کیا گیا ہے ۔ ایسے سپرکمپیوٹر کی فراہمی سے سائنس اور انجینئر کے کثیر شعبہ جاتی میدانوں میں ہونےوالی تحقیقی اور ترقیاتی سرگرمیوں کی رفتار کو بڑھانے میں مدد ملے گی جس میں آئی آئی ٹی کھڑگ پور اور آس پاس کے تعلیمی اداروں کو  حساب کتاب کی صلاحیت فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ یہ قومی سپرکمپیوٹنگ  پروگرام 27 مارچ 2022 کو  مغربی بنگال کے عزت مآب گورنر  جناب جگدیپ دھنکر نے، پروفیسر وی کے تیواری،ڈائریکٹر آئی آئی ٹی کھڑگ پور ، سی او آئی اے کے ناتھ (ریٹائرڈ)، ڈائریکٹر جنرل سی ڈی اے سی، پروفیسر امت پاترا، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی آئی ٹی کھڑگ پور، جناب اروند کمار ، گروپ کوآرڈی نیٹر این ایس ایم- ایچ پی سی ڈویژن،ایم ای آئی ٹی وائی ڈاکٹر شیواجی چدارام، ڈائریکٹر ڈپارٹمنٹ آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی، جناب ایس اے کمار ایڈوائزر این ایس ایم، ا یم ای آئی ٹی وائی اور ایم ای آئی ٹی وائی، محکمہ سائنس و ٹکنالوجی، آئی آئی ٹی کھڑگ پور اور سی –ڈی اے سی کے دیگر سینئر افسران کی موجودگی میں  قوم کے نام وقف کیا۔

 

5.jpg

 

*****

ش ح –س ب۔ف ر

U.No:3326



(Release ID: 1810418) Visitor Counter : 167