وزارتِ تعلیم

تعلیم کے وزیرجناب دھرمیندرپردھان نے آئی آئی ٹی بامبے  کے نئے ہوسٹل کاافتتاح کیا


وزیرموصوف نے آئی آئی ٹی بامبے کو تلقین کی کہ  وہ نئے اورابھرتے ہوئے عالمی منظرنامے میں بھارت کے لئے نمایاں کردارکو یقینی بنائیں

میں آئی آئی ٹیز سے توقع کرتاہوں کہ وہ ملازمین نہیں بلکہ آجراور صنعت کارتیار

کریں گے :تعلیم کے مرکزی وزیر

وزیرتعلیم نے آئی آئی ٹی بامبے کے طلباء سے کہا :آئندہ 50برسوں کے لئے بھارت کی ضروریات کی نشاندہی کریں اور انھیں پوراکرنے کے لئے کام کریں

Posted On: 27 MAR 2022 4:42PM by PIB Delhi

مرکزی وزیرتعلیم جناب دھرمیندرپردھان نے آج  انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی بامبے کیمپس  کے مقام پر طلباء کے ایک نئے ہوسٹل،ہوسٹل 17، کا افتتاح کیا۔ وزیرموصوف نے ہوسٹل کیمپس میں ایک کتبے کی نقاب کشائی کی اور ایک پودا بھی لگایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IIT1.JPEGFDBE.jpg

افتتاحی تقریب کے موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب دھرمیندرپردھان نے کہاکہ ایک طالب علم کے اہم تجربے کے لئے طلباء، نصاب ، اور فیکلٹی کے معیار کے علاوہ  کیمپس کے ماحول کی بھی بہت زیادہ اہمیت ہے ۔ ماحول مثبت جذبات پیداکرتاہے جو ایک طالب علم کی زندگی کا 50فیصد ہوتاہے ۔ اگرآپ مثبت ہیں توآپ خود کو آرام دہ محسوس کریں گے ۔ ہرایک میں جدّت طرازی اور اشتراک کی صلاحیت ہوتی ہیں ۔ آج اس عظیم انسٹی ٹیوٹ اورکیمپس ، آئی آئی ٹی بامبے  نے ایک نئے باب  کا اضافہ کیاہے ۔

نئے ہوسٹل میں 1115کمرے ہیں اوریہ عمارتوں کے اس  پہلے  گروپ میں سے ایک ہے ، جسے آئی آئی ٹی بامبے نے 117کروڑروپے کی تخمینہ  لاگت کے ساتھ مکمل طورپر  اعلیٰ تعلیم کی فائننسنگ ایجنسی (ایچ ای ایف اے ) سے حاصل فنڈ ز کے ذریعہ تعمیرکیاہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IIT2.JPEGE26Y.jpg

وزیرموصوف نے کہاکہ انھیں آئی آئی ٹی سے ملازمین نہیں بلکہ آجر اورصنعت کارتیارکئے جانے کی توقع ہے ۔ وزیرموصوف نے آئی آئی ٹی بامبے   کی مہارت میں اپنے ٹھوس اعتماد کا اظہارکیااورکہاکہ انھیں پورابھروسہ ہے کہ اس انسٹی ٹیوٹ کا ہنرمند انسانی سرمایہ ،روزگارپیداکرنے والوں ، جدّت طرازی کرنے والوں اور عالمی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والوں کے طورپر ابھرے گا اوراس کے ساتھ وہ ایک مضبوط اور آتم نربھربھارت کی تعمیر کے لئے بھی کام کرے گا۔

آئی آئی ٹی کے فارغ التحصیل طلباء کے گراں قدرتعاون کی ستائش کرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہاکہ اسے بہترطریقے سے دستاویز کی شکل دینے اور  فروغ دیئے جانے کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے کہاکہ 6پرانے آئی آئی ٹیزنے مل کر عالمی معیشت میں 300سے 400ارب ڈالرس کا تعاون کیاہے ۔ جوشخص بھی آئی آئی ٹی بامبے کے ایکونظام سے باہرآتاہے ، وہ کبھی بھی خود غرض نہیں ہوسکتا۔ ہمارے  سابق طلباء وہ ہیں جو عالمی فلاح وبہبود کے بارے میں سوچتے ہیں ۔ہمیں  اپنے تعاون کو بہترطریقے سے دستاویز کی شکل دینے اور اپنی صلاحیت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔وزیرموصوف نے  اس بات کو نمایاں کرتے ہوئے  کہاکہ ٹکنالوجی آئی آئی بامبے کی طرہ امتیاز ہے  اورکہاکہ ٹکنالوجی کے زاویئے کے مدنظر ، امکانات اورگنجائش کو ازسرنو برانڈکرنے کی ضرورت ہے ۔

وزیرتعلیم نے کہاکہ تیزی سے بدلتے جیو پولیٹیکل حقائق اور عالمی وباء سے پیداعالمی چنوتیوں  کے دور کی بدولت ہمیں کثرت سے مواقع دستیاب ہوئے ہیں ۔ ہمیں آج بہت سی بڑی چنوتیوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔ عالمی وباء اور  سمندری طوفان وغیرہ جیسی قدرتی آفات  ایسی صورت حال ہیں جس سے نمٹنے کی ضرورت ہے ۔ ہم نے سال 2020سے تین سال کے دوران  عالمی وباء کی تین لہروں کا مشاہدہ کیاہے ۔ اس صورت حال کے پیش نظرانھوں نے امید ظاہرکی کہ آئی آئی ٹی بامبے،نئے عالمی منظرنامے میں بھارت کو اس کا جائز مقام دلانے میں اہم رول اداکرے گا  ۔

وزیرموصوف نے کہاکہ 21ویں صدی  علم کا ایک دوربننے جارہی ہے اور انھوں نے آئی آئی ٹی بامبے کو تلقین کی کہ وہ اس سلسلے میں ایک بڑا کردارادارکریں ۔ مجھے پورایقین ہے کہ ملک میں کچھ ہی ایسے مقتدرتعلیمی ادارے ہیں ،جن کے پاس 21ویں صدی کے مسائل کا حل ہے اورآئی آئی ٹی بامبے ان میں سے ایک ہے ۔ انھوں نے اس بات کو نمایاں کیا کہ بھارت میں علم کی کوئی کمی نہیں ہے اور یہ کہ بھارت نے یہ دکھادیاہے کہ اس کے پاس پیچیدہ عالمی مسائل کا حل موجود ہے ۔ انھوں نے تجویز کیاکہ آئی آئی ٹی کو آئندہ 50برسوں کے لئے  قدرتی آفات کے بندوبست ، آلودگی سے پاک  وصاف ستھری توانائی سمیت بھارت کی ضروریات کی نشاندہی کرنی چاہیئے اور ان ضروریات کو پوراکرنے کے لئے مل کرکام کرناچاہیئے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IIT3.JPEGTN1V.jpg

وزیرموصوف نے آئی آئی ٹی بامبے کی برادری کو تلقین کی وہ آنے والی دہائیوں میں ملک کی سمت کے خدوخال طے کرنے میں ایک فیصلہ کن کرداراداکریں ۔ اورجب ہم 10-5برسوں بعد مڑکرواپس دیکھیں توہم اعتماد کے ساتھ یہ کہنے کے قابل ہوسکیں کہ آئی آئی ٹی بامبے  21ویں صدی کو ہماری آغوش میں لے آئی ہے اوراس نے  تاریخ کے خدوخال طے کرنے میں تعاون کیاہے ۔

آئی آئی ٹی بامبے کے ڈائرکٹرپروفیسر سبھاسس چودھری نے وزیرموصوف کے سامنے  انسٹی ٹیو ٹ اور گذشتہ سالوں کے دوران اس کی ترقی کے بارے میں ایک مجموعی جائزہ پیش کیا۔

اپنے خطاب میں پروفیسرسبھاسس چودھری نے کہا :آئی آئی ٹی نظام حکومت ہند کی سرپرستی میں پھلا پھولا اورپروان چڑھاہے اورہمارے سابق طلباء نے اپنے منتخب کردہ کیریئرکی تمام شکلوں میں شاندار مہارت کا مظاہرہ کیاہے ۔ مجھے یقین ہے کہ اس جدید ترین ہوسٹل کی بدولت کیمپس کے طلباء کے لئے کیمپس کے ماحول کو مزید بہتربنانے میں مدد ملے گی ۔

آئی آئی ٹی بامبے کے بورڈ آف گورنرس  کے چیئرپرسن  ڈاکٹرپون گوئینکانے اس انسٹی ٹیوٹ کے بنیادی ڈھانچے کو بہتربنانے میں تعاون اور معاونت فراہم کرنے کے لئے حکومت کا شکریہ اداکیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IIT4.JPEG9RX2.jpg

ایچ 17کی خصوصیات:

الف – گراؤنڈفلور+9فلورس

ب- کمروں کی کل تعداد :1115

ج-باضابطہ کمروں کی کل تعداد :1059

د-معذور افراد کے لئے سنگل کمروں کی تعداد :50

ہ-معذورافراد کے لئے بیت الخلاء کے ساتھ  ڈبل رومس کی تعداد :06

و- تعمیرمیں وقت لگا :40مہینے

سہولتوں میں شامل ہیں :

  1. جمنازئیم :1
  2. کامن کمپیوٹرروم :1
  3. ہرکمرے میں وائی فائی اور ایل اے این منسلک
  4. میوزک روم :1
  5. مشترکہ لانڈری :کپڑے دھونے اورسکھانے (40)
  6. فرسٹ ایڈ روم :1
  7. اسٹوڈینٹ کونسل روم :1
  8. طلباء کے بریک آوٹ سیشن کے لئے جگہ :72
  9. اسٹورروم :1
  10. آگ پرقابوپانے والا نظام ہرکمرے میں دستیاب ہے
  11. عوام سے خطاب کرنے کا نظام (ہنگامی حالات کے لئے )
  12. سی سی ٹی وی نظام

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IIT5.JPEGWNP4.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IIT6.JPEG3GRJ.jpg

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IIT7.JPEGOSYM.jpg

فیکلٹی ، اسٹاف اورطلباء سمیت 200سے زیادہ افراد نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔

اس تقریب کو یہاں ملاحظہ کریں : https://youtu.be/-UOg6Z2qnCc

*****

 

ش ح ۔ ع م۔ ع آ

U-3319



(Release ID: 1810397) Visitor Counter : 156


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil