بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت بجلی نے نیشنل کنویشنل آف ورکرس کے ذریعہ بلائی گئی ہڑتال کے دوران  بجلی گرڈ کے  رکھ رکھاؤ اور قابل اطمینان بنانے کے لئے ایڈوائزری جاری کی

Posted On: 27 MAR 2022 2:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی،27 مارچ 2022/

وزارت بجلی نے ریاستوں، سی ای اے، تمام آر پی سی ، سی پی ایس یو، ایم آئی ڈی سی ، آر ایل ڈی سی  کو 28 سے 30 مارچ تک نیشنل کنونشن   آف ورکرس کے ذریعہ   بلائی گئی  ہڑتال کے دوران بجلی گرڈ کے رکھ رکھاؤ اور قابل اطمینان  بنانے کے لئے   ایڈوائزری جاری کی  ہے۔  وزارت نے  مشورہ دیا کہ سبھی پاور یوٹی لٹی کو بجلی گرڈ کے 24 گھنٹے معمول کے مطابق  کام کاج  اور  تمام پلانٹس  ٹرانسمیشن لائنوں  اور سب اسٹیشنوں کی  دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے   ضروری تدابیر کرنی چاہئے۔مذکورہ بالا کے باوجود، محفوظ اور قابل اطمینان   گرڈ کےکام کاج کے لئے  درج ذیل قدم بھی   اٹھائے جائیں گے28 مارچ 2022 سے 29 مارچ 2022 کے دوران  مقررہ  شٹ ڈاؤن سرگرمیوں کو مستقبل کی    مناسب تاریخوں میں  جہاں تک ممکن ہو ، دوبارہ  مقرر کیا جاسکتا ہے۔

تمام متعلقہ    پارٹیوں کو  مشورہ دیا جاتا ہے کہ  وہ اپنے علاقائی نیٹ ورک /کنٹرول کے علاقے کی قریب سے نگرانی کو  یقینی بنائیں   اور کسی بھی   ایمرجنسی صورتحال میں  متعلقہ   ایس ایل  ڈی سی  /آر ایل ڈی سی اور  ایم ایل ڈی سی  کو رپورٹ کریں۔

کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے 24x7 تمام اہم سب اسٹیشنوں پر   ورک فورس کو تعینات کیا جاسکتا ہے۔

پہنچان کئے گئے   سب اسٹیشنوں/پاور اسٹیشنوں  اور ان سے متعلق  ایف ایل ڈی سی/آر ایل ڈی سی  کے درمیان  ڈیٹا اور وائس کمیونی کیشن  کو اچھی طریقے سے یقینی بنانا۔

اسپتال ،  حفاظت  ،ریلوے وغیرہ  لازمی خدمات کو     بجلی کی سپلائی   کو یقینی بنائی جانی  چاہئے۔

تمام  علاقائی /ریاستی کنٹرول روم کے  عہدیداروں کو   الرٹ   اور ہائی الرٹ پر  رہنا  چاہئے۔

تمام حفاظتی  نظاموں جیسے  فریکوینسی ریلے پر مبنی لوڈ شیڈنگ (یو ایف ایل ایس) ایسا ی ایس وغیرہ کے تحت   ڈی ایف  /ڈی ٹی  عملی بنے رہیں گے۔

معلومات کی تشہیر اور کسی  بھی قسم کی  ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے 24x7کنٹرول روم کو  متحرک بنایا جاسکتا ہے۔

**********

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-3299

 


(Release ID: 1810348) Visitor Counter : 144