سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سماجی انصاف اور تفویض اختیار کے مرکزی وزیر، ڈاکٹر ویریندر کمار 28 مارچ، 2022 کو  چیف کمشنر برائے معذور افراد (دِویانگ جن) کے نئے دفتر کا افتتاح کریں گے


نئی دہلی کے دوارکا میں واقع سی سی پی ڈی کا نیا دفتر تمام طرح کی جدید سہولیات سے لیس اور مکمل طور پر دویانگ جن کے مطابق ہے

प्रविष्टि तिथि: 27 MAR 2022 1:56PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیار کے مرکزی وزیر، ڈاکٹر ویریندر کمار 28 مارچ، 2022 (بروز پیر) سیکٹر-10، دوارکا، نئی دہلی میں چیف کمشنر برائے معذور افراد (دویانگ جن) کے نئے دفتر کا افتتاح کریں گے۔

چیف کمشنر برائے معذور افراد (دویانگ جن) کا یہ دفتر، درحقیقت، ستمبر 1998 سے ہی کام کر رہا ہے۔

یہ دفتر، غیر جانبداری اور معاشرے میں یکساں مواقع اور مکمل حصہ داری کے معاملے میں معذور افراد کے حقوق کی حفاظت کے لیے آزادانہ طور پر کام کرتا ہے۔

شروعات میں، سی سی پی ڈی کے دفتر نے شاستری بھون سے کام کرنا شروع کیا تھا اور بعد میں اسے مختلف جگہوں پر کرایے کی عمارتوں میں منتقل کیا گیا، جیسے  کہ نئی دہلی میں آئی ٹی او کے قریب واقع جسمانی طور سے معذور افراد کے لیے پنڈت دین دیال اپادھیائے نیشنل انسٹی ٹیوٹ؛ سیکٹر -39، نوئیڈا اور اس کے بعد اسے بھگوان داس روڈ، نئی دہلی  کے سروجنی ہاؤس میں منتقل کر دیا گیا۔ تاہم، اس پوری مدت کے دوران اس دفتر کو ہمیشہ جگہ کی قلت رہی، جہاں اسے اپنے عملہ کو رکھنے اور سرگرمیوں کو آسانی سے انجام دینے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔

اب لمبے انتظار کے بعد،  اس دفتر کو این آئی ایس ڈی بلڈنگ، 5ویں منزل، پلاٹ نمبر جی-2، سیکٹر 10، دوارکا، نئی دہلی – 75 میں ایک مناسب محل وقوع اور کافی جگہ مل گئی ہے۔ دفتر کی یہ جگہ تمام طرح کی جدید ترین سہولیات سے لیس ہے، خاص کر دویانگ جن کے لیے پوری طرح آرام دہ ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3298


(रिलीज़ आईडी: 1810222) आगंतुक पटल : 158
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Punjabi