نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’ میٹ دا چیمپئن ‘ پروگرام نہ صرف اس نسل بلکہ آنے والی نسلوں کے لئے خوراک اور تندرستی کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے : بھوانی دیوی

Posted On: 25 MAR 2022 4:24PM by PIB Delhi

وہ آئی، اس نے دیکھا، اس نے دل موہ لیا۔ بھوانی دیوی نے جمعہ کو پورے چنئی کی نمائندگی کرنے والے 750 طلباء کو اپنے  سادہ انداز  سے ترغیب دلائی ۔ یہ ’میٹ دا چیمپئنز ‘ پروگرام کی ایک کڑی تھی، جس کا تصور وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پیش کیا ہے اور اس کا اہتمام نوجوانوں کے امور اور کھیلوں  کی وزارت اور تعلیم کی وزارت نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

image00193DP.jpg

 

اولمپکس میں بھارت کی نمائندگی کرنے والی پہلی  تلوار باز ی کرنے والی کھلاڑی بھوانی نے ’ سَنتولِت آہار - متوازن خوراک، کھیل اور تندرستی ‘ کے موضوع پر بات کی۔  انہوں نے اپنی عاجزانہ شروعات اور  زندگی کے اس مرحلے تک پہنچنے کے دوران  اپنے کاموں کے بارے میں بتایا ۔  ٹوکیو 2020  اولمپک کھیلوں میں شامل ہونے والی کھلاڑی ، اس مہینے کے شروع میں  استنبول میں  23 ویں نمبر پر رہیں اور اس طرح انہوں نے فینسنگ ورلڈ کپ میں اپنی  اب تک کی بہترین کارکردگی درج کی ۔

image002OI0R.jpg

 

چنئی میں ایم سی سی ہائر سیکنڈری اسکول میں موجود بھیڑ میں تاریخ ساز کھلاڑی کے ساتھ ملاقات پر  کسی کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو تھے تو کسی کو ، اُن کے ساتھ سیلفی نہ لے پانے پر غصہ تھا  اور  بہت سے دوسرے  لوگوں نے بھی اِسی طرح کے جذبات  کا اظہار کیا ۔  اس بات پر تعجب کا اظہار  کرتے ہوئے محترمہ بھوانی  نے کہا کہ طلباء کا جوش و خروش بہت زبردست تھا ۔  وہ سبھی سننے کے لئے تیار تھے اور اس کی وجہ سے میں بول سکی اور ہماری گفتگو بہت اچھی ہوئی ۔ صرف طلباء  ہی  سے نہیں بلکہ ٹیچروں کے ساتھ بھی اچھی گفتگو رہی ۔ میں  ، اُن کی آنکھوں میں مثبت جذبات دیکھ سکتی تھی ۔  

image0034C24.jpg

 

’ میٹ دا چیمپئن ‘ ایک شاندار آئیڈیا ہے ۔ کھیل اور تغذیہ بہت اہم ہے اور اس طرح ہم  ، خاص طور پر طلباء میں بیداری پھیلا سکتے ہیں کیونکہ اُن کا تعلق اگلی نسل سے ہے ۔ وہ اس معلومات کو دوسری نسلوں تک پہنچائیں گے ۔  یہ بات محترمہ بھوانی نے ، اِس پہل کے بارے میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ یقیناً اِس سے زیادہ جذباتی نو جوان آگے آئیں گے اور   روز مرہ کی زندگی میں کھیل کود ، تندرستی   اور تغذیہ کی اہمیت کو  سمجھانے میں مدد کریں گے ۔

بھوانی نے ، جنہیں چند روز بعد تربیت کے لئے  واپس فرانس جانا ہے ، نہ صرف متوازن  تغذیہ اور تندرستی  کی بات کی بلکہ اپنی زندگی کے ، اُن قصوں کا بھی ذکر کیا کہ کس طرح انہوں نے کھیلنا شروع کیا اور  ٹوکیو میں مقابلے میں ، اُن کا کیا تجربہ رہا اور اُن کی زندگی میں کیا کیا رکاوٹیں آئیں وغیرہ ۔ انہوں نے بات چیت کے بعد اسکول کے طلباء کے ساتھ بیڈ منٹن بھی  کھیلا ۔  اسکول کی  ممتاز بیڈ منٹن کھلاڑی اور 12 ویں جماعت کی طالبہ پرتیکشا نے کہا کہ اُن کے ساتھ  کھیلنا بہت خوشی  کی بات ہے اور مجھے بہت اچھا احساس ہوا ہے ۔

image0041DF2.jpg

 

12ویں جماعت کی سائنس کی ایک طالبہ شیوانی نے  اپنے پورے تجربے کو  بیان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ یقیناً ایک بہت  منسکر المزاج شخصیت ہیں اور اس کے ساتھ بہت  معلومات بھی رکھتی ہیں ۔  وہ ، ہم تمام لڑکیوں کے لئے  ایک شاندار خاتون ہیں اور انہوں نے نہ صرف اُسے بلکہ آج یہاں موجود تقریباً ایک ہزار طلباء اور ٹیچروں کو زبردست ترغیب دی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے جو آج اُن سے سب سے بڑا سبق سیکھا ہے ، وہ  اُن کا کھیل  کا جذبہ ہے ۔ اگرچہ وہ ٹوکیو اولمپک میں دوسرے راؤنڈ سے آگے نہیں بڑیں  لیکن مجھے اُن  کی یہ حقیقت اچھی لگی کہ وہ پر وقار طریقے سے آگے بڑھیں اور اب بھی سخت محنت کر رہی ہیں  اور وہ اب بھی کہتی ہیں کہ میں اور زیادہ محنت کرنا چاہتی ہوں ۔ اس لئے میں اُن جیسا بننا چاہتی ہوں ۔

           

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   ) (  26-03-2022 )

U. No. 3268



(Release ID: 1810082) Visitor Counter : 151


Read this release in: Hindi , Punjabi , English , Tamil