مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
پانچ جی اسپیکٹرم کی نیلامی کو حتمی شکل دینے کے لیے بات چیت
Posted On:
25 MAR 2022 2:41PM by PIB Delhi
وزارت داخلہ، وزارت دفاع، خلائی محکمہ سمیت سکریٹریوں کی کمیٹی (سی او ایس) نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں/صارفین (5 جی/آئی ایم ٹی) کی اسپیکٹرم سے متعلق ضروریات کے تناظر میں مختلف صارف وزارتوں/محکموں کے درمیان اسپیکٹرم مختص کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور متعلقہ کلیدی بینڈ میں اسپیکٹرم مختص کرنے کی سفارش کی۔ اسی کے مد نظر، محکمہ مواصلات نے 13 ستمبر، 2021 کو ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا کو ایک ریفرینس بھیجا، جس میں بین الاقوامی ٹیلی مواصلات (آئی ایم ٹی)/5 جی کے لیے نشان زد فریکوئنسی بینڈ میں اسپیکٹرم کی نیلامی کے لیے تجاویز طلب کی گئیں۔
حکومت نے سال 2022 میں 5 جی کی نیلامی کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
ٹیلی کام سروس فراہم کنندگان (ٹی ایس پی) دہلی، ممبئی، جام نگر، احمد آباد، کولکاتا، چنئی، حیدرآباد، بنگلورو، لکھنؤ، گڑگاؤں، گاندھی نگر، چنڈی گڑھ، پونہ اور وارانسی کے شہری، نیم شہری اور دیہی علاقوں میں 5 جی کے ٹرائل کر رہے ہیں۔ ٹی ایس پی کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اپنے تجارتی/نیٹ ورک کے منصوبوں کے مطابق مختلف شہروں میں 5 جی سروس کی شروعات کریں۔
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں مواصلات کے وزیر مملکت، جناب دیوو سنگھ چوہان نے ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 3216
(Release ID: 1810009)
Visitor Counter : 170