وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آئی جی این سی اے، نئی دہلی


میں تین روزہ شمال مشرقی فیسٹویل 'ایشان منتھن' کا افتتاح کیا

گذشتہ 7.5 برسوں میں شمال مشرقی خطے کے بجٹ میں 110 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، جو عالمی سطح پر خطے کو فروغ دینے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے: جناب جی کشن ریڈی

Posted On: 25 MAR 2022 3:51PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 25 مارچ 2022:

ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج نئی دہلی میں اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس میں 'ایشان منتھن' نامی تین روزہ شمال مشرق فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ آئی جی این سی اے کے رکن سکریٹری ڈاکٹر سچیدانند جوشی، جے این یو کے وائس چانسلر پروفیسر سانتی شری دھولی پڈی پنڈت اور پرگیا پرواہ کے قومی کنوینر جناب جے نند کمار نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ تین روزہ تقریب سے ویسٹرن کورٹ کے قریب کلا کیندر کے احاطے میں 25 سے 27 مارچ تک شمال مشرقی بھارت کی ثقافت، آرٹ، موسیقی، لوک ناچ، دستکاری اور روایتی کھانوں سے واقف ہونے کا موقع ملے گا۔ تقریب صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک منعقد ہوگی۔ سامعین اور شائقین مختلف ثقافتی پروگراموں سے لطف اندوز ہو سکیں گے اور وہ شمال مشرق کے کاریگروں سے براہ راست دستکاری، لباس اور دیگر اشیا خرید سکیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001P1GU.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب جی کشن ریڈی نے کہا: ''ایشان منتھن پروگرام شمال مشرقی بھارت کی بھرپور قومیت اور رنگا رنگی کو منانے کا تین روزہ فیسٹیول ہے اور اس سے ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے عزم کی تکمیل میں مدد ملے گی۔ شمال مشرقی علاقہ تقریباً 400 برادریوں پر مشتمل ہے جو 200 سے زیادہ زبانیں بولتی ہیں۔ شمال مشرق کے لوگوں کی سادگی اور عاجزی انھیں ایک منفرد شناخت فراہم کرتی ہے"۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0025PQ2.jpg

جناب ریڈی نے مزید کہا: ''نریندر مودی حکومت خطے کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔ ہم نے ریل، سڑک، ہوا اور آبی گزرگاہوں کے چاروں ذرائع آمدورفت سے رابطے قائم کرنے کو ترجیح دی ہے۔ گذشتہ ساڑھے سات برسوں میں خطے کے بجٹ میں 110 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے جو عالمی سطح پر خطے کو فروغ دینے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003YBTO.jpg

افتتاحی اجلاس کے بعد شمال مشرقی بھارت کے مقامی عقیدے، آسام اور متھلانچل کی شادی کی تقریبات کے پرفارمنس، شمال مشرق کے غیر معروف مجاہدین آزادی پر تبادلہ خیال اور ثقافتی پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس تقریب میں شمال مشرق کی فلموں، آرٹ اور دستکاریوں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی جائیں گی۔ ہر روز مختلف ریاستوں سے لوک ناچ اور موسیقی کی پرفارمنس بھی ہوگی۔ پہلے دن سکم کے سوفیم بینڈ نے پرفارم کیا اور دوسرے دن اروناچل کے 'کرپاک کردانگ' اور تیسرے دن ناگالینڈ کے 'تیتیسو سسٹرز بینڈ' کی موسیقی کی پرفارمنس سے لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے۔ کوہیما کی تیتیسو سسٹرز کا بینڈ اب ملک اور دنیا بھر میں مشہور ہے۔ متسیویلو، ازین، کوویلو اور الونے نامی ان بہنوں کو مرسی، اجی، کوکو اور لولو بھی کہا جاتا ہے۔ روایتی طور پر چوکری بولی میں لوک گیت 'لی' کے ان گلوکاروں نے ملک کے علاوہ تھائی لینڈ، میانمار، چین، کوریا اور امریکہ وغیرہ میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔

***

(ش ح - ع ا- ع ر)

U. No. 3226

 


(Release ID: 1809799) Visitor Counter : 189


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Bengali