ریلوے کی وزارت
ریل کی پٹریوں کے نزدیک مویشیوں کے تحفظ کے لئے اقدامات
Posted On:
25 MAR 2022 1:35PM by PIB Delhi
ریلویز کی پٹریوں پر مویشیوں کے مرنے کے معاملات میں کمی لانے کی غرض سے زونل ریلویز کے ذریعہ بڑی تعداد میں احتیاطی اقدامات کئے گئے ہیں، جن میں درج ذیل اقدامات شامل ہیں؛
- پٹریوں کے ساتھ ساتھ پڑے ہوئے کوڑہ کباڑ کی صفائی کرنا اور جنگلی ہریالی کو کاٹنا۔
- ٹرین کے عملے کو ان مقامات پرمسلسل بنیاد پر اکثر سیٹی بجانے کے لئے حساس بنانا، جہاں مویشیوں / جانوروں کے کٹ جانے کا زیادہ اندیشہ ہے۔
- مویشیوں نیز جانوروں کے ذریعہ پٹری پار کرنے کی شناخت شدہ مقامات اور بڑے شہروں تک رسائی والے راستوں پر تار باڑ لگانا یا باؤنڈری کی تعمیر کرنا۔
- گاؤوں میں حفاظتی سیمینار / پروپیگنڈوں کے ذریعہ گاؤں والوں کو صلاح ومشورہ فراہم کرنا کہ وہ مویشیوں کو پٹریوں کے نزدیک نہ آنے دینے کے لئے کیا ضروری اقدامات کر سکتے ہیں۔
جنگلاتی علاقوں سے گزرنے والی ریلوے لائن پر بڑی تعداد میں اقدامات کئے گئے ہیں، جن میں درج ذیل شامل ہیں؛
- شناخت شدہ خطرے والے مقامات پر مناسب رفتار کی پابندیوں کا نفاذ۔
- ریل کے ڈرائیوں کو ہاتھی اور دیگر جانوروں کی موجودگی کے بارے میں خبردار کرنے کی غرض سے مناسب جگہوں پر سائنج بورڈ لگانا۔
- الگ تھلگ مقامات پر تار باڑ لگانے کی گنجائش ۔
- ان مقامات پر اختراعی شہد کی مکھیوں کے صوتی نظاموں کی تنصیب کرنا، جو ہاتھیوں کے ذریعہ پٹری پار کرنے کے مقامات ہیں۔
- علاقے کے جنگلاتی حکام کے ساتھ صلاح ومشورہ سے شناخت شدہ مقام پر جنگلی زندگی کی نقل وحرکت کے لئے انڈر پاس اور ریمپس کی تعمیر کرنا۔
- جنگلاتی محکمے کے عملے کو ریلوے کے کنٹرول دفاتر میں تعینات کیا گیا ہے تاکہ وہ ریلوے اور محکمہ جنگلات کے ذریعہ مصروف کردہ ہاتھیوں کا پتہ چلانے والے افراد کے ساتھ تال میل کر کے، اسٹیشن ماسٹر اور لوکو پائلٹس کو چوکنا کرسکیں تاکہ بر وقت اقدام کیا جاسکے۔
یہ معلومات ریلویز ، مواصلات اور الیکٹرانک نیز معلوماتی ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے ، آج راجیہ سبھا میں، ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
(ش ح-اع - ق ر)
U-3205
(Release ID: 1809606)
Visitor Counter : 144