صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

 گزشتہ برسوں  میں  ہندوستانی بحریہ ایک  حرباتی  طور پر تیار، قابل بھروسہ اور مربوط فورس کے طور پر اُبھری ہے اور بحر ہند کے علاقے میں ‘ترجیحی سیکورٹی پارٹنر’ ہے: صدر کووند


ہندوستان کے صدر نے آئی این ایس والسورا کو صدارتی کلر تفویض کیا

Posted On: 25 MAR 2022 12:32PM by PIB Delhi

صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج (25 مارچ 2022)، گجرات کے جام نگر میں آئی این ایس والسورا کو صدر جمہوریہ کے  اعزازی  نشان کی تفویض کے موقع پر کہا کہ ہندوستانی بحریہ گذشتہ برسوں میں ایک  حرباتی طور پر تیار، قابل بھروسہ اور مربوط قوت کے طور پر اُبھری ہے اور بحر ہند کے علاقے میں ‘ترجیحی سیکورٹی پارٹنر’ ہے۔ ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی بحریہ سمندری علاقوں میں ہمارے قومی مفادات کا تحفظ کر رہی ہے۔ یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ اس نے عزم اور استقامت کے ساتھ ہمارے وسیع سمندری مفادات کے تحفظ کے میدان میں  مسلسل آگے بڑھ رہی ہے۔

صدر جمہوریہ نے اظہار خیال کیا کہ ہندوستانی بحریہ طویل مدتی منظر نامے والے منصوبوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے اور مشنوں کی بڑھتی ہوئی رینج کو پورا کرنے کی سمت میں مسلسل اپنی طاقت میں اضافہ کر رہی ہے۔ بحریہ کے بحری جہاز اور آبدوزیں بہترین اور جدید ترین الیکٹرانکس، ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہیں، جو اس کی جنگی صلاحیت اور دیگر آپریشنز کے لیے کلیدی  اور لازمی  حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آئی این ایس والسورا جہازوں اور آبدوزوں میں نصب پیچیدہ ہتھیاروں، الیکٹرانکس اور آئی ٹی آلات کی جنگی قابلیت کو یقینی بنانے کے لیے افسران اور ملاحوں کو مطلوبہ مہارت سے لیس کرتا رہے گا۔

اس حقیقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ آئی این ایس والسورا کو رائل انڈین نیوی کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے دوسری جنگ عظیم کے دوران ایک ٹارپیڈو ٹریننگ اسکول کے طور پر کمیشن دیا گیا تھا، صدر نے کہا کہ پچھلے 79 سالوں میں، یہ ایک اعلیٰ تکنیکی تربیتی ادارے میں تبدیل ہو گیا ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ اسے جہازوں اور آبدوزوں پر غیر معمولی ہتھیاروں اور برقی آلات کے استعمال کے سلسلے میں بحریہ کے فوجیوں کو ہنر مند بنانے کا اہم کردار سونپا گیا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ امن اور جنگ کے دوران قوم کے لئے کی گئی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں آئی این ایس والسورا کو صدر کا  نشان عطا کرنا بڑے فخر کی بات ہے۔آئی این ایس والسورا کے افسران کو آج جو اعزاز دیا گیا ہے وہ اضافی ذمہ داریاں اپنے ساتھ لاتا ہے اور اس نے اس یونٹ کے تمام افسران، مردوں اور عورتوں سے وابستہ توقعات میں اضافہ  کر دیا ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ بہترین کارکردگی کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے اور پیشہ ورانہ مہارت اور فدا کاری کے ساتھ قوم کی خدمت کریں گے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ہم اپنے معاشرے اور قوم کےمقروض ہیں۔ یہ ہمارا مقدس فریضہ ہے کہ ہم جس طرح بھی ہوسکے معاشرے کی مدد کرکے اس قرض کو ادا کریں۔ صدر محترم کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آئی این ایس والسورا نے سوراشٹرا کے علاقے میں سماجی رابطے کے متعدد پروگرام اور فلاحی اقدامات شروع کیے ہیں۔

صدر کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں-

****************

(ش ح ۔ج ق۔رض )

U NO: 2970



(Release ID: 1809558) Visitor Counter : 186