مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

ملک میں جھگی بستیوں کی تعداد دس سالوں میں 51688 سے گھٹ کر 33510 ہو چکی ہے


ایم او ایچ یو اے پردھان منتری آواس یوجنا – شہری کے تحت مرکزی امداد فراہم کرکے ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کی کوششوں میں تعاون دے رہی ہے

Posted On: 24 MAR 2022 3:25PM by PIB Delhi

مکان اور شہری امور کے وزیر مملکت، جناب کوشل کشور نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔

شہر کی جھگی بستیوں کے بارے میں  2002 اور 2012 میں  کیے گئے نیشنل سیمپل سروے آفس (این ایس ایس او) کے 58ویں اور 69ویں راؤنڈ کے سروے کے مطابق، جھگی بستیوں کی تعداد 51688 سے گھٹ کر 33510 ہو چکی ہے۔

زمین اور آبادکاری ریاستی موضوع ہیں۔ جھگی بستیوں میں رہنے والے لوگوں کی باز آبادکاری سمیت ہاؤسنگ سے متعلق اسکیمیں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے نافذ کی جاتی ہیں۔ تاہم، مکان اور شہری امور کی وزارت جھگی بستیوں میں رہنے والے لوگوں سمیت تمام اہل خاندانوں/مستفیدین  کے گھروں کی تعمیر کے لیے پردھان منتری آواس یوجنا-شہری (پی ایم اے وائی-یو) کے تحت مرکزی امداد فراہم کرکے ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کی کوششوں میں تعاون دے رہی ہے۔ اہل مستفیدین چار دستیاب زمروں، یعنی استفادہ حاصل کرنے والے کی قیادت میں تعمیر (بی ایل سی)،  شراکت داری کے ساتھ سستا مکان (اے ایچ پی)، ان سیٹو سلم ری ڈیولپمنٹ (آئی ایس ایس آر) اور کریڈٹ سے مربوط سبسڈی اسکیم (سی ایل ایس ایس) کے ذریعے پی ایم اے وائی-یو سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ اسکیم کے آئی ایس ایس آر والے حصہ میں زمین کو بطور ذریعہ استعمال کرکے جھگیوں کی از سرنو تعمیر کی جاتی ہے۔  اس حصہ کے تحت ہر گھر کے لیے 1 لاکھ روپے کی مدد فراہم کی جاتی ہے، جو ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حکومتوں کے ذریعے جمع کرائے گئے پروجیکٹوں کی بنیاد پر طے کی جاتی ہے۔ آئی ایس ایس آر کے تحت، جھگی بستی میں رہنےو الوں کے لیے گھروں کی تعمیر کی خاطر ابھی تک  کل 451050 مکانوں کو منظوری دی جا چکی ہے۔

عوامی صحت اور صاف صفائی ریاستی موضوعات ہیں۔  جھگی بستیوں سمیت تمام شہری علاقوں میں عوامی صحت اور صاف صفائی کو مضبوط کرنے کی بنیادی ذمہ داری متعلقہ ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حکومتوں کی ہے۔ تاہم،  مرکزی حکومت  متعدد پروگراموں کے ذریعے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد کرتی ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3138



(Release ID: 1809460) Visitor Counter : 161


Read this release in: English , Marathi , Bengali , Tamil