شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
ڈونیئر کی وزارت کے تحت( این ای سی بی ڈی سی) گوہاٹی میں صلاحیت سازی اور ہنرمندی کے فروغ کی تربیت کا پروگرام
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
24 MAR 2022 5:34PM by PIB Delhi
آسام کے گوہاٹی میں واقع شمال مشرقی گنا اور بانس ترقی کونسل (این ای سی بی ڈی سی) ’صلاحیت سازی اور ہنر کے فروغ کے تربیتی پروگرام کے تحت این ای سی بی ڈی سی ، گوہاٹی، آسام میں سانبا ، کٹھوا اور اودھم پور ضلع کے 15 کاریگروں کو تربیت فراہم کررہی ہے جن کے ساتھ دستکاری محکمے ،جموں کے دو محکمہ جاتی افسران ہیں۔ پروگرام بینت اور بانس شعبے میں تعاون کے لئے 21 فروری 2021 کو این ای سی بی ڈی سی اور جموں اور کشمیر حکومت کے ذریعہ دستخط کئے گئے مفاہمت نامے کے نتیجے کی شکل میں دستکاری اور ہتھ کرگھا ڈائریکٹوریٹ جموں حکومت کے ذریعہ اسپانسر ہے۔

این ای سی بی ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر شیلندر چودھری نے جموں و کشمیر کے تمام حصہ داروں کا خیر مقدم کیا اور انہیں سہولت فراہم کی۔
آغاز میں ، ڈاکٹر شیلندر چودھری، منیجنگ ڈائریکٹر این ای سی بی ڈی سی نے تمام لوگوں کا خیر مقدم کیا اور خوش آمدید کہا اوراس تربیتی مدت کے دوران ہونے والے پروگرام اور دیگر سرگرمیوں کے بارے میں بتایا۔این ای سی بی ڈی سی کے ذریعہ اس 21 روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد 22 مارچ سے 11 اپریل 2022 تک کیا جائے گا۔

ڈاکٹر شیلندر چودھری ،منیجنگ ڈائریکٹر، افسران اور خصوصی کاریگر او ر این ای سی بی ڈی سی جموں اور کشمیر کے حصے داروں کے ساتھ
***********
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-3166
(Release ID: 1809275)
(ریلیز آئی ڈی: 1809382)
وزیٹر کاؤنٹر : 172