نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 پہاڑی علاقوں میں بائیکنگ اور بائسکل موٹو کراس کا ایس اے آئی کا پہلا بہترین کار کردگی کا قومی مرکز شملہ میں قائم کیا جائے گا

Posted On: 24 MAR 2022 3:55PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت ہماچل پردیش  سرکار  کے  کھیلوں کے اشتراک سے شملہ میں پہاڑی علاقوں کی بائکنگ  اور بائسکل موٹو کراس  کا بہترین کار کردگی کا قومی مرکز شملہ میں قائم کرے گی ۔ این سی او ای بھارت  کے سائیکل  کے کھلاڑیوں کو  عالمی معیار کی تربیت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے  قائم کیا جا رہا ہے تاکہ وہ ایم  ٹی بی اور بی ایم ایکس میں 18 اولمپک تمغوں کے لیے مقابلہ کر سکیں۔  سطح سمندر سے  دو ہزار میٹر کی اونچائی پر واقع  یہ مرکز ،  دنیا  میں اونچائی پر موجود تربیتی سہولیات میں سے ایک ہو گا  ، جس میں عالمی سطح کا بنیادی ڈھانچہ ، جدید ترین اسپورٹس سائنس ہائی پرفارمنس سینٹر، اولمپک کلاس ٹریکس اور بین الاقوامی  معیار کے مطابق یہاں ہندوستان کے بہترین سائیکلسٹ اور مقامی کھیلوں کے ٹیلنٹ کو تربیت دی جا سکے گی۔ پہاڑی علاقوں کے لئے  کھیل کی ضرورت اور تربیت کے لئے  موزوں ماحول کی وجہ سے شملہ این سی او ای کے لئے  ایک ترجیحی انتخاب کے طور پر ابھرا ہے۔

 

ایس اے آئی کے این سی او ای کے قیام کے ساتھ، ہماچل  ، بھارت میں ایم ٹی بی اور بی ایم ایکس ٹریننگ کا علمبردار بن  جائے گا اور سائیکلنگ کے دو شعبوں کے  لئے  مستقبل کی عالمی چیمپئن شپ کا ایک ممکنہ مقام بننے کا امکان ہے۔ اولمپک سطح کی تیاریوں کے لئے  تقریباً 200 سائیکل سواروں کو تربیت دینے کی صلاحیت کے ساتھ، این سی او ای کے پاس ایک ایکس سی او اولمپک سطح کا ٹریک، خصوصی سہولیات کے ساتھ ایک ٹریننگ ٹریک،  ایک بی ایم ایکس ٹریک، ایک جدید ترین انڈور جمنازیم اور 100 کھلاڑیوں کے لئے ہاسٹل کی سہولیات   ، کوچ اور معاون عملے کی سہولیات دستیاب ہوں گی ۔  اس کے علاوہ ، جدید ترین سہولیات کے ساتھ اسپورٹس سائنس کے لئے ایک اعلیٰ کار کردگی کا مرکز بھی ہو گا ، جس میں انڈور ری کوری پول  ، اسٹریم اور سونا، طاقت اور کنڈیشنگ ہال، بایو میک لیب، فزیو تھراپی، اینتھروپومیٹری  وغیرہ شامل  ہوں گے ۔ اس میں مہنگے آلات جیسے  سانس  اور  لیکٹک اینالائزر، ہارٹ ریٹ مانیٹر، ٹریڈ ملز،  بائسکل ایرگو میٹر بھی  دستیاب ہوں گے  ، جنہیں کھلاڑی تربیت کے دوران استعمال کر سکیں گے ۔

 

          اس عالمی درجے کی سہولت کو قائم کرنے کی خاطر مرکز اور ریاست کے درمیان اشتراک کو 23 مارچ ، 2022 ء کو ایک مفاہمت نامے پر دستخط کرکے با ضابطہ شکل دی گئی ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   ) 

U. No. 3142


(Release ID: 1809339) Visitor Counter : 170


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Gujarati