ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایکونومی کلاس کوچیز کا تعارف

Posted On: 23 MAR 2022 3:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی،23 مارچ 2022/

ریل کوچ فیکٹری ، کپوتھلہ نے15 اے سی  3 ٹائر ایکونومی کلاس کوچیز کا پہلا ریک 31 مئی  2021 کو تیار کیا تھا۔

ان کوچیز کی  اہم خصوصیات اور بہتر اور فراہم کردہ سہولیات  درج ذیل ہیں:

  1. اسے سی تھری  ٹائرکوچ کی 72 برتھوں کے مقابلے میں 83 برتھوں کی گنجائش
  2. ایک معذور دوست بیت الخلا  فراہم  کیا گیا ہے
  3. ہر برتھ کے لئے انفرادی  اے سی  وینٹس فراہم کرنے کے لئے  اے سی ڈکٹن کو دوبارہ ڈیزائن کیا گیا ہے۔
  4. سیٹوں اور برتھوں ، فولڈ ایبل  اسنیک ٹیبل اور واٹر ہولڈرس کا بہتر موڈیولر ڈیزائن۔
  5. انفرادی ریڈنگ لائٹس، یو ایس بی پورٹس کے ساتھ موبائل چارجنگ پوائنٹس
  6. ای این 45545-2ایچ ایل 3  معیار کے مطابق    بہتر فائرسیفٹی فرنشنگ

عملی عمل پذیری (آپریشنل فزیبلٹی)  ٹریفک پیٹرن اور رولنگ اسٹاک کی دستیابی کے تحت ہندستانی ریلوے میں  ایکونومی کلاس  کوچیز کی  شمولیت کا کام  شروع کیا جارہا ہے۔15 مارچ 2022 تک  65 اکنومک کوچیز کو ہندستانی  ریلوے میں  شامل کیا گیاہے۔

یہ اطلاع  ریلوے ، مواصلات اور الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کے وزیر  جناب اشونی وشنو و نے  آج لوک سبھا میں  ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

****

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-3078

 


(Release ID: 1808896) Visitor Counter : 124
Read this release in: English , Bengali , Tamil