سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
فاسٹ ٹیگ سے متعلق چنوتیاں
Posted On:
23 MAR 2022 1:17PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے راجیہ سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں بتایا کہ انتہائی کم ٹریفک کی وجہ سے مندرجہ ذیل سڑکوں کو چھوڑ کر ، سبھی قومی شاہراہوں پر فیس پلازہ پر فاسٹ ٹیگ نظام شروع کردیا گیا ہے:
قومی شاہراہ نمبر 25- ای کے مناباؤ – ٹینوٹ سیکشن پر سندرا گجن گڑھ اور کھوئیالی پلازہ۔
قومی شاہراہ نمبر 295 کے گگریا – باؤری کلاں – سیروا – بکھاسر سیکشن پر گرڑیا ، سنہا نیا اور ڈونگری فیس پلازہ اور قومی شاہراہ نمبر 925 اے کا ست گندھو سیکشن ۔
بھارت کی قومی شاہراہوں کی اتھارٹی صارفین کے فیس پلازہ پر فاسٹ ٹیگ کے ذریعہ کسی بھی غلط کٹوتی کو وقتا فوقتا ختم کرنے کے لئے مختلف اقدامات کرتی رہی ہے۔ ان میں کچھ اقدامات اس طرح ہیں:
اقدامات
|
کلیدی فائدے / خصوصیات
|
|
*غلطی کرنے والے بینک / فی پلازہ کا کام دیکھنے والی ایجنسی / رعایت دہندہ کے خلاف جرمانے کی کارروائی
|
قومی شاہراہوں پر سبھی فیس پلازہ پر انٹر فیس کنٹرول دستاویز (آئی سی ڈی 2.5) پر عمل در آمد کا حکم
(سال 2020 اور 2021)
|
*قومی شاہراہوں پر فیس پلازہ پر فاسٹ ٹیگ کے لین دین کی تقریبا برو قت پروسیسنگ کی سہولت
*صارفین کے فیس کے لین دین پر فاسٹ ٹیگ صارفین کو فوری ایس ایم ایس
|
جاری کرنے والے بینک کے لئے سروس لیول ایگریمنٹ (ایس ایل اے) پیرا میٹرس
(سال 2019 اور 2021)
|
زیادہ چارج لینے ، دوگنی کٹوتی، اتھارائزڈ لین دین سے متعلق صارفین کی شکایات کے مقررہ وقت کے اندر اندر نمٹارے کی سہولت
|
فیس پلازہ پر 100 فیصد فیس ، الیکٹرانک طریقے سے وصول کرنے کا نشانہ حاصل کرنے کے لئے حکومت نے 15-16 فروری 2021 کی آدھی رات سے شاہراہوں پر فی پلازہ کی سبھی لینوں کو فی پلازہ کی فاسٹ ٹیگ لین قرار دیا تھا۔ اس کے نتیجے میں فی پلازہ پر انتظار کے وقت اور قطار وں میں کمی واقع ہوئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح-اس - ق ر)
U-3064
(Release ID: 1808632)
Visitor Counter : 146